Inquilab Logo

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

Updated: April 28, 2023, 9:44 AM IST | Chandigarh

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔جمعرات کو ان کے آبائی گاؤں بادل میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔بیٹے سکھبیر بادل نے چتا کو آگ لگائی

Sukhbir Singh can be seen crying with his head on his father`s dead body
سکھبیر سنگھ کو اپنے والد کے جسد خاکی پر سر رکھ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔جمعرات کو ان کے آبائی گاؤں بادل میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔بیٹے سکھبیر بادل نے چتا کو آگ لگائی۔ گاؤں کے شمشان گھاٹ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے، ان کا سرکاری اعزازکےساتھ ان کے اپنے کنوؤں کے باغ میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔
 صبح کے وقت ان کے جنازے کو آخری درشن کے لیے گھر میں رکھا گیا۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، گورنر بی ایل پروہت، جموںکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، این سی پی کے سربراہ شرد پوار بھی تعزیت کے لیے یہاں پہنچے۔ ۹۵؍سالہ پرکاش سنگھ بادل کا منگل کی رات تقریباً پونے آٹھ بجے موہالی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں سانس کی تکلیف کے بعد یہاں داخل کرایاگیاتھا۔ وہ۵؍مرتبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔بادل اپنی زندگی میں کل۱۱؍بار ایم ایل اے بنے۔انہوں نےمالیٹ سے ایک بار، گیدڑ باہا سے ۵؍ بار اور لانبی اسمبلی سیٹ سے۵؍بار کامیابی حاصل کی۔۷۵؍سالہ سیاسی زندگی میں بادل ۱۹۶۷ءاور ۲۰۲۲ءمیں صرف ۲؍ الیکشن ہارے۔
مرکزی وزراء بھی تعزیت کے لیے پہنچے
 ہریانہ کےآئی این ایل ڈی لیڈر ابھے چوٹالہ، مرکزی وزیر سومناتھ، سابق وزیر صحت سرجیت جیانی، کانگریس لیڈراورسابق نائب وزیراعلیٰ اوم پرکاش سونی بھی بادل خاندان کے ساتھ غم بانٹنے پہنچے۔اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ہرجیندرسنگھ دھامی، بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسانےپرکاش سنگھ بادل کے جسد خاکی کو نمن کیا۔ وہیںاین سی پی سربراہ شرد پوار نے بھی سکھبیر بادل کےساتھ غم کا اظہار کیا۔آخری رسومات کے موقع پربڑے سیاسی لیڈران کی آمد پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مودی بھی آخری رسومات کیلئے چنڈی گڑھ پہنچے
 اس سےقبل،۵؍ بار کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کےجسد خاکی کو بدھ کو آخری درشن کیلئے چنڈی گڑھ کے سیکٹر ۲۸؍میں اکالی دل کے دفتر میںرکھا گیا تھا۔جہاں وزیراعظم نریندر مودی بھی آخری درشن اور خراج عقیدت پیش کرنےپہنچے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK