Inquilab Logo

ای ایم آئی کے سود پر مہلت دینےکا معاملہ، وزارت خزانہ و آر بی آئی سے جواب طلب

Updated: June 13, 2020, 11:48 AM IST | New Delhi

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران لون کے ای ایم آئی میں دی گئی مہلت لیکن اس مہلت کے دوران بھی ای ایم آئی پر سود وصول کرنےکے معاملے میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا سے سوال کیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران لون کے ای ایم آئی میں دی گئی مہلت لیکن اس مہلت کے دوران بھی ای ایم آئی پر سود وصول کرنےکے معاملے میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا سے سوال کیا ہے کہ کیا سود پربھی مہلت دی جاسکتی ہے؟ عدالت عالیہ نے وزارت خزانہ اور آر بی آئی کے عہدیداروں سے۳؍ دن کے اندر مشترکہ میٹنگ کرکے یہ طے کرنے کو کہا ہے کہ کیا۳۱؍ اگست تک ای ایم آئی پر دی گئی گئی مہلت کے ساتھ سود میں بھی مہلت دی جاسکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ سود کو معاف کرنے کی نہیں بلکہ اسے موخر کرنے کی بات کررہا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ا س معاملے پر وزارت خزانہ اور آر بی آئی کو آپس میں ایک میٹنگ کر نے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ سالیسیٹر جنرل تشارمہتا کو چاہئے کہ وہ ان دونوں کی میٹنگ انتظام کریں ۔ 
 سپریم کورٹ نے کہا کہ قرض چکانے کیلئے دی گئی مہلت کے بعد ای ایم آئی پر اس سے زیادہ سود وصول نہیں کیا جانا چاہئے۔ اگر لون ۳؍ مہینوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے تو بینکوں کو اس رقم پر سود اور سود پر مزید سود نہیں وصول کرنا چاہئے۔ اس سے قبل سالیسٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ اس ہفتے کے آخر میں آر بی آئی اور وزارت خزانہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔جس میں مذکورہ باتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
 سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سوال سود پر سود تک ہی محدود ہے ۔ اس بارے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ تمام بینکوں کا موقف ہے کہ چھ ماہ کے لئے ای ایم آئی ماریٹیوریم کیلئے سود معاف نہیں کیا جاسکتا۔اب اس کیس کی آئندہ سماعت ۱۷؍ جون کو ہوگی۔ اس قبل ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ معاشی پہلو لوگوں کی صحت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ یہ عام وقت نہیں ہے۔ ایک طرف ای ایم آئی میں مہلت دی جارہی ہے لیکن سودمیں کوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے ، یہ زیادہ نقصان والی بات ہے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ایک ہفتے میں وزارت خزانہ اور دیگر فریقین آر بی آئی کے جواب پر حلف نامہ داخل کر یں ۔
  سپریم کورٹ کے مطابق اس کیس میں ۲؍ معاملات ہیں ۔کیا مہلت کے دوران ای ایم آئی پرسود اوراس پر عائد ہونے والے چارجیز جو سود کی ہی شکل ہیں میں رعایت دی جاسکتی ہے ؟اس پر تشار مہتا نے کہا تھا کہ وہ وزیر خزانہ اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے کوئی حل نکالیں گے۔واضح رہے کہ کورونا کے درمیان حکومت نے ای ایم آئی چکانے کے سلسلے میں عوام کو راحت دی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK