Inquilab Logo

اسپتالوں کے فائر آڈٹ میں تھانے میونسپل افسران کی لاپروائی ہنوز جاری ہے

Updated: May 11, 2021, 7:58 AM IST | Mumbai

تھانے میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان نے گلوبل اسپتال کا دورہ کیا اور فائرآڈٹ سسٹم کا جائزہ لیا

Opposition leader Ashraf Pathan inspecting the fire fighting system at Global Hospital
اپوزیشن لیڈراشرف پٹھان گلوبل اسپتال میں آگ بجھانے کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے

تھانےمیونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) میں اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو)  پٹھان نے پیر کو تھانے میں گلوبل اسپتال کا دورہ کیا ۔ بعدازیں  انہوں نے الزام لگایا کہ آگ سے تحفظ کے انتظامات کے نام پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فریب  دہی کی جارہی ہے ۔ فائراہلکاروں کوکووڈ اسپتال میں مامور تو کیا گیا ہے لیکن انہیں اسپتال میں نصب فائر سیفٹی سسٹم چلانے کی تربیت ہی نہیں دی گئی ہے اور کسی فائر آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیاہے ۔ انہوں نے اندیشہ   ظاہر کیا ہے کہ اگر ایسے حالات میں پھر کوئی حادثہ ہوتا ہے کہ ٹی ایم سی کے اعلیٰ افسران اس کیلئے ذمہ دار ہوں گے ۔
  پیر کو اشرف پٹھان نے اچانک گلوبل اسپتال کا دورہ کیا اور یہاں فائر آڈٹ سسٹم کا جائزہ لیا ۔  جائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ’’ممبرا  کے  اسپتال میں آتشزدگی کے  بعد ریاست کے شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے،  وزیرہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ،  میئر نریش مہسکے اور میونسپل کمشنر وپن شرما نے سبھی اسپتالوں کا فائر آڈٹ کرنے کی ہدایت دی تھی اور کووڈ اسپتالو ںمیں فائر افسر کو مامور کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ کیا واقعی اسپتال مریضوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، اس کی جانچ کیلئے ہم نے گلوبل اسپتال کا جائزہ لیا تو پتہ چلاکہ یقین دہانی اور اعلانات تو کئے گئے ہیں کہ سبھی ضروری انتظامات کئے گئے ہیں لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔  ہدایتوں کے باوجود تھانے کے گلوبل اسپتال میںلاپروائی برتی جاری ہے۔فائر بریگیڈ کے جن چند اہلکاروں کواسپتال میں تعینات کیا گیا ہے، انہیں اسپتال میں نصب  فائر  سیفٹی  سسٹم  آپریٹ کرنے کی تربیت ہی نہیں دی گئی ہے۔  ایسے میں اگر کوئی حادثہ ہو جائے تو مریضوں کی حفاظت کیسے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK