Inquilab Logo

نئے بریج سے دہانوجانے والی ٹرینوں کی رفتارمیں اضافہ ہوگا

Updated: May 14, 2022, 12:06 PM IST | Rajendra B. Aklikar | Dahanu

حفاظتی نقطۂ نظر سے پرانے پل سے لوکل ٹرین ۳۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاتی تھی ، ویب اسٹیل گرڈرس سے بنائے گئے نئے پل سے اب ٹرینوں کو ۸۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکے گا

A new bridge has been built near One Village which will increase the speed of trains going to Dahanu..Picture:INN
ون گاؤں کے قریب بنایا گیا نیا پل جس کی وجہ سے دہانو جانے والی ٹرینوں کی گرفتار میں اضافہ ہوگا۔۔ تصویر: آئی این این

 دہانو جانے والی ٹرین جب پرانے پل سے گزرتی تھی تو حفاظتی نقطۂ نظر سے وہ ۳۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رینگتی تھی لیکن اس تعلقہ کے ون گاؤں کے قریب نیا بریج تعمیر ہونے سے اس کی رفتار میں ۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کا اضافہ ہوجائے گا ۔ نئے پل کوویب اسٹیل گرڈرس سے بنایا گیا ہے  جس کی وجہ سے ٹرینوں کو ۸۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکتاہے۔
 ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمیت ٹھاکر نے اس بارے میں بتایا کہ ’’لوکل ٹرینیں عام ٹرینوں سے چوڑی ہوتی ہیں۔ جب دو لوکل ٹرینیں اپ اور ڈاؤن لائنوں پر ایک ہی وقت میں پرانے پل کو عبور کرتی تھیں تو موجودہ پٹریوں کی سیدھ میں تفاوت ہونے کی وجہ سے انہیں سست رفتارہونا پڑتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ  اس سیکشن پر ٹرینوں کو۳۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانا پڑتا تھا ۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’مضافاتی ٹرینوں کیلئے مناسب طول و عرض کے ساتھ ایک نئے اپ گریڈ شدہ پل کے ساتھ اسے دوبارہ ترتیب دینے کا کام شروع کیا گیا۔ جیسا الائنمنٹ کیا جارہا تھااس سے  نئے پل کی فیبریکیشن کا کام ویسٹرن ریلوےکے سابرمتی ورکشاپ میں ایک ساتھ مکمل کیا گیا۔ پل اور الائنمنٹ مکمل ہونے کے بعد کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ویسٹرن سرکل) نے۷؍مئی کو اس کا معائنہ کیا اوراس کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’اجازت ملنے کے فوراً بعد ہم نے اس لائن کو مستقل طور پر نئے الائنمنٹ کی طرف موڑنے کا کام شروع کیا۔ یہ ایک بہت بڑا ۸؍ گھنٹے کا کام تھا (اتوار کو) اور تقریباً ۳۰۰؍ مزدور بھاری مشینری اور ٹریک مشینوں کے ساتھ یہ کام شروع کرنے کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔‘‘  سمیت ٹھاکرے کے مطابق پرانے پل اسکرو پائل فاؤنڈیشن پر بنائے گئے تھے۔ نئے پل پر ویب اسٹیل کے گرڈرس حفاظت اور نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے جس سے ٹرینوں کو تیز رفتاری سے دوڑایا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK