Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک سال میں رانی باغ آنے والے سیاحوں کی تعداد ۵؍لاکھ کم ہوئی

Updated: April 13, 2025, 9:51 AM IST | Mumbai

جیجا بائی ادیان میں جانوروں کی کمی اور نئے جانورنہ لائے جانے سے سیاحوں کی دلچسپی میں کمی آئی۔

The zoo`s revenue has also declined due to the low number of visitors. Photo: INN.
کم تعداد میں لوگوں کے آنے سے چڑیا گھر کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یہاں کے ویر ماتا جیجابائی بھوسلے ونسپتی اُدیان اور چڑیا گھر (رانی باغ )میں جانوروں کی کمی اور نئے جانوروں کے نہ لائے جانے سے یہاں کا دورہ کرنے والوں کی تعداداور آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ۲۳۔ ۲۰۲۴ء میں چڑیاگھر آنےوالوں کی تعداد ۲۸ء۹۷؍ لاکھ تھی جبکہ اپریل ۲۰۲۴ء سے مارچ ۲۰۲۵ء کےدرمیان کل ۲۳ء۵۷؍ لاکھ لوگوں نے ہی یہاں کا دورہ کیا۔ ایک سال کے دوران یہاں آنےوالوں کی تعداد ۵؍لاکھ ۴۰؍ ہزارکم ہوئی ہے۔ اسی مدت میں لوگوں کے کم آنے سے چڑیا گھر کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے۔ مالی سال ۲۰۲۳۔ ۲۴ء میں ۱۱ء۴۶؍ کروڑ کی آمدنی ہوئی تھی جو ۲۰۲۴۔ ۲۵ءمیں کم ہوکر ۹ء۱۸؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ اعداد وشمارکےمطابق نومبر (۲۰۲۴۔ ۲۵ء) میں سب سے زیادہ ۳ء۳۳؍ لاکھ افراد نے چڑیا گھر کادورہ کیا جس سےایک کروڑ ۲۵؍لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی اسی طرح مئی میں ۳ء۱۷؍لاکھ لوگوں نے دورہ کیا۔ 
چڑیاگھر آنےوالے سیاحوں کی کمی کی وجہ کےبارےمیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کےمطابق چڑیاگھر میں جانوروں کی کمی بتائی جا رہی ہے ساتھ ہی نئے جانوروں کے نہ لائے جانے سے بھی سیاحوں کی دلچسپی کم ہورہی ہے۔ نئے جانور سیاحوں کی دلچسپی اورنئی کشش کاذریعہ ہوتے ہیں۔ ۲۰۲۲ء سےیہاں جوناگڑ ھ اور راج کوٹ کے چڑیا گھروں سے ایشیائی شیروں کے ایک جوڑے کی منتقلی کی بات جاری ہے لیکن ابھی تک یہ جوڑا نہیں آسکاہے۔ چڑیا گھر میں نئے جانور ایکسچینج پروگرام کی بنیاد پر منگوائے جاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK