فلم ’’بے بی جان‘‘ کی ناکامی کے بعد ورن دھون اپنی اگلی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ میجر ہوشیار سنگھ دہیا کا کردار نبھائیں گے۔
EPAPER
Updated: May 12, 2025, 5:34 PM IST | Mumbai
فلم ’’بے بی جان‘‘ کی ناکامی کے بعد ورن دھون اپنی اگلی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ میجر ہوشیار سنگھ دہیا کا کردار نبھائیں گے۔
’’بے بی جان‘‘ کی ناکامی کے بعد ورون دھون اپنی اگلی فلم ’’ بارڈر ۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’ ورون دھون ’’بارڈر ۲‘‘ میں میجر ہوشیار سنگھ دہیا کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے ۱۹۷۱ء میں ہندوستان پاکستان جنگ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ مڈڈے سے قریبی ذرائعنے بتایا ہے کہ ’’فلم میں ورون دھون کے سین کی شروعات سسانا گاؤں، ہریانہ سے نکلنے کے بعد فوج میں شامل ہونے اور پھر ہندوستان پاکستان جنگ میں شریک ہونے کے ان کے سفرکے ہوں گے۔‘‘
ورون دھون کو فلم کا حصہ بننے کیلئے اپنے آپ کوتندرست رکھنا پڑا تھا۔ انہوں نے تندرست رہنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارڈیو اور وزن کی ٹریننگ لی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز، ایڈ اور لورین کی شیطانی طاقتوں سے جنگ
ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ فلم میں ورون دھون کے پہلے سین میں ایکشن کے سیکوئنس ہیں جس میں انہوں نے بھاری ہتھیار اور بندوقیں اٹھائی ہیں جسےہالی ووڈ کے فلمساز نیک پوویل نے ڈیزائن کیا ہے۔ میجر ہوشیار سنگھ نے جرپال پوسٹ ، شکر گڑھ سیکٹر میں فوج کی قیادت کی تھی اور جنگ بندی تک انخلاء سے انکار کر دای تھا جبکہ وہ کافی زخمی تھے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ اپنے فوجیوں کو مضبوط رہنے اور لڑنے پر آمادہ کرنے کیلئے وہ خندق سےخندق گئے تھے اور انہوں نےازخود مشین گن آپریٹ کی تھی۔ ان کی فوج نے ہر حملے کا جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے بہت سے فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔‘‘
کچھ ’’بارڈر ۲‘‘ کے بارے میں
’’بارڈر ۲‘‘ ایک وسیع فلم ہے جس میں سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری انوراگ سنگھ نے کی ہے جنہوں نے ’’کیسری‘‘، ’’پنجاب ۱۹۸۴‘‘ اور ’’جیٹ اینڈجیولیٹ‘‘ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ قبل ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ سنی دیول ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کے بجائے ’’بارڈر ۲‘‘ کو ترجیح دے رہے ہیں۔