Inquilab Logo

پانی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کا آغازاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

Updated: March 24, 2023, 1:58 PM IST | New York

انتونیوغطریس نے صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا، کانفرنس کے شرکا ء نے پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے انقلابی طریقے ڈھونڈنےکی وکالت کی

Secretary General Antonio Guterres addressing the opening meeting.
افتتاحی اجلاس سے سیکریٹری جنرل انتونیوغطریس خطاب کرتےہوئے۔

  پانی کے  عالمی دن (۲۲؍ مارچ) کی مناسبت سے  بد ھ  سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میںپانی سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوا  ۔ یہ سہ روزہ کانفرنس آج ( جمعہ کو ) مکمل  ہوگی۔ میڈیارپورٹس کےمطابق  کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نےکہا،’’ پانی ایک  بنیادی حق  ہےاور  انسانیت کی ترقی میں اس کا  اہم کردار ہے۔ اس کے ذریعہ مستقبل کی تعمیر ہوتی ہے۔ ‘‘  
 سیکریٹری جنرل نے پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اپنی صلاحیتوں   میں  اضافہ  پرزور دیا۔ ان کا کہناتھا،’’ عالمی برادری کو  دنیا کے استحکام نیز  امن  اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے اس بحران پر قابو پانا ضرور ی ہے۔ ‘‘
 کانفرنس میں شریک  عالمی  لیڈروں  نے پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کیلئے انقلابی طریقے ڈھونڈنے  کی وکالت کی۔  
  عالمی برادری  کا کہنا تھا ،’’ہم بہت زیادہ پانی جیسے طوفان اور سیلاب جبکہ بہت کم پانی جیسے خشک سالی اورزیرزمین پانی کی قلت جبکہ بہت گندے پانی جیسے پینے کے پانی کے آلودہ ذرائع جیسے مسائل کا سامنا  کررہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK