Inquilab Logo Happiest Places to Work

دورانِ پرواز طیارہ ۳۰۰؍ فٹ نیچے آگیا

Updated: August 05, 2026, 7:38 AM IST | New Delhi

فضا میں افراتفری: پھوکیٹ سے دہلی آرہا ایئر انڈیا کا طیارہ سنبھلنے سے قبل کم وبیش ۳؍ منٹ تک ہوا میں ہچکولے کھاتا رہا، مسافروں نے موت کو اپنی آنکھوں  کے سامنے دیکھا، ۱۴؍ زخمی ، شہری ہوابازی محکمہ نے رپورٹ طلب کرلی

Union Minister visits turbulence injured at Fortis Hospital
ٹربیولنس میں زخمی ہونےوالوں کی فورٹیس اسپتال میں مرکزی وزیر نے عیادت کی

منگل کو پھوکیٹ  سے دہلی آنے والا  ایئر انڈیا کا طیارہ’اے آئی ۲۳۷۹‘ دورانِ  پروازغیر معمولی ٹربیولنس (جھٹکوں)  کا شکار ہوکر  چند منٹوں میں   ۳۰۰؍ فٹ نیچے آگیا۔ طیارہ میں سوار مسافروں  کے مطابق   طیارہ کم وبیش ۳؍ منٹ تک ہچکولے کھاتا اور نیچے کی طرف گرتا رہا جس کی وجہ سے اندرون ِ طیارہ افراتفری مچ گئی اور مسافر یہاںوہاں ٹکرانےلگے۔ نتیجے میں عملے کے ۴؍ اراکین سمیت ۱۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔  بہرحال طیارہ بحفاظت دہلی ایئر پورٹ  میں اتر گیا۔
 زخمی افراد کو ہوائی اڈے  میں ہی موجود میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پائلٹ نے کیبن کریو کے ایک رکن کے’’شدید زخمی‘‘ ہونے کی اطلاع دی تھی۔یہ طیارہ ایئربس’اے ۳۲۰‘ تھا۔ فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ صبح۱۱؍ بجے دہلی میں اترا۔ اس نے مقامی وقت کے مطابق صبح۸؍ بج کر۴۱؍ منٹ پر فوکٹ سے اڑان بھری تھی۔
 ایئر انڈیا کے ترجمان نے  حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا کہ ’’منگل ۴؍اگست کو پھوکیٹ  سے دہلی جانے والی پروازکو دورانِ پرواز کروز کے مرحلے میں تھوڑی دیر کیلئے ٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں طیارے کی بلندی  چند لمحوں میں  تبدیل ہوگئی ۔ طیارہ بحفاظت دہلی میں اترا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان بحفاظت طیارے سے اتر گئے۔‘‘پائلٹ کی اطلاع کے برخلاف    ترجمان نےکسی نے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق زخمی ہونےوالوں میں سے اس خبر کے لکھے جانے تک صرف ۵؍ افراد کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔باقی زیر علاج ہیں۔ 
 ایئرانڈیا کے ترجمان کےمطابق ’’ابھی تک کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ چند مسافروں اور عملہ کے اراکین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔انہیں احتیاطی طور پر طبی معائنے اور علاج کیلئے  ایئرپورٹ کےطبی مرکز  میں لے جایا گیا ہے، جہاں ایئر انڈیا کی ایئرپورٹ ٹیم اور طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔‘‘انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ  ’’مسافروں اور عملے کی حفاظت اور بہبود ایئر انڈیا کی اولین ترجیح ہے۔‘‘

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK