• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا سنگھ راٹھور کے معاملہ میں خواتین کمیشن اچانک خاموش

Updated: November 05, 2026, 12:49 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کردار کشی پر مبنی خبر پرنیوز چینل کو نوٹس اور ۱۵؍ دن میں جواب مانگنے کے بعد اپنا پوسٹ ہٹا لیا۔

Neha Singh Rathore. Photo: INN
نیہا سنگھ راٹھور۔ تصویر: آئی این این

لوک گیت گانے والی فنکارہ اور سماجی کارکن نیہا سنگھ راٹھور نے قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اے بی پی نیوز کے خلاف کارروائی کے معاملہ میں خاموشی اختیار کرلی ہے۔  اے بی پی نیوز نے ان کی کرداری کشی پر مبنی خبر نشر کی تھی  اورانہیں ایک ’سیکس ریکٹ‘ سے جوڑ دیاتھا۔ خود چینل نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اشرف اعظمی نے میٹنگ میں دِیا مرزا کے ویڈیو کا ذکر کیا تو بی جے پی لیڈران بھڑک گئے، لفظی جھڑپ

نیہا سنگھ راٹھور نے سوشل میڈیا پر بدھ کو  اطلاع دی کہ قومی خواتین کمیشن نے۱۹؍اکتوبر کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے۱۵؍دن کے اندر کارروائی کی رپورٹ طلب کی تھی، لیکن۱۷؍دن گزرنے کے باوجود یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس سلسلے میں کیا کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی خواتین کمیشن نے اس معاملے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو ٹویٹ کیا تھا، اسے  بھی اب حذف کردیا گیا ہے۔ نیہا نے سوال اٹھایا کہ کمیشن نے یہ ٹوئٹ کیوں ہٹایا اور کیا یہ فیصلہ کسی کے دباؤ میں کیا گیا؟ انہوں نے کمیشن سے یہ بھی پوچھا کہ اے بی پی نیوز کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اور اس کی رپورٹ کب سامنے آئے گی۔نیہا سنگھ راٹھور نے کہاکہ ایک خاتون کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والی خبر پر کمیشن کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا تشویش ناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا قومی خواتین کمیشن خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہا ہے یا ٹی آر پی حاصل کرنے والے نیوز چینلوں کے معاملے میں جواب دہی سے گریز کر رہا ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK