Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرپتونت پنو کے قتل کی سازش ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تنازع کا سبب

Updated: December 01, 2023, 10:10 AM IST | Agency | New Delhi

امریکہ نے ہندوستانی افسر کو ذمہ دار قرار دیا، ہندوستان نےسخت اعتراض کیا۔

External Affairs Ministry Spokesperson Arndam Bagchi. Photo: INN
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان نے امریکہ میں خالصتانی دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش  پر امریکہ کے بیانات اور اقدامات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے  ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی کے یو اے ای کے دورے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ میں امریکہ اور پنو کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سیکوریٹی تعاون پر بات چیت کے دوران امریکی فریق نے منظم مجرموں، بندوق برداروں، دہشت گردوں اور دیگر انتہا پسندوں کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق کچھ ان پٹ  شیئر کئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی معلومات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور کیس کے تمام متعلقہ پہلوؤں کو دیکھنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔  ارندم باگچی نے کہا کہ جہاں تک امریکی عدالت میں ایک شخص کے خلاف  مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں  مبینہ طور پر اسے ایک ہندوستانی اہلکار سے جوڑا گیا ہے، یہ تشویشناک ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ یہ حکومتی پالیسی کے بھی خلاف ہے۔ کمیٹی کی تشکیل، ہندوستانی افسر کی شناخت وغیرہ جیسے معاملات پر پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہے، اسے سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر عام نہیں کیا جا سکتا۔کینیڈا کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا، "جہاں تک کینیڈا کا تعلق ہے، ہم نے کہا ہے کہ انہوں  نے مسلسل ہندوستان  مخالف انتہا پسندوں کو جگہ دی ہے  اور یہ واقعی اس مسئلے کی جڑ ہے۔  اس کا خمیازہ کنیڈا میں ہمارے سفارتی نمائندوں کوبھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے کنیڈا اس معاملے میں ہمیں کوئی سبق دینے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK