Inquilab Logo

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان، نیند حرام، اسرائیل میں بے چینی

Updated: April 29, 2024, 10:10 AM IST | Agency | Jerusalem

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سےنیتن یاہو، وزیر دفاع اورفوجی سربراہ کے خلاف جلد ہی گرفتاری وارنٹ جاری ہوسکتا ہے، دفاع میں امریکہ بھی سرگرم۔

Israeli Prime Minister Netanyahu with his cabinet colleagues. Photo: INN
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

 غزہ میں انسانیت سوز مظالم کے بعد صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو، کابینی رفقاء اور فوجی سربراہ پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جلد ہی ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد سے اسرائیل کے سرکاری حلقوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفترمیں بھی ہلچل ہے اور ادھر امریکہ بھی نیتن یاہو کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے لئے سرگرم ہو گیا ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے ’دی ہیگ‘ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے وزیر اعظم یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے خلاف غزہ جنگ کی وجہ سے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے امکان پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کےمتبادلات پر غورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیاکہ نیتن یاہو کے دفتر میں ان خدشات پر فوری اور سنجیدہ بحث ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اعلیٰ سطحی اسرائیلی سیکوریٹی اور سیاسی لیڈروں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے کے امکان پر شدید تشویش پائی جاتی ہےکیونکہ غزہ جنگ کی وجہ سے کئی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کے کئی حلقے اور ممالک اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔ 
 اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں اس ممکنہ پیش رفت کو روکنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ کے اجراء کو روکنے کے لئے واشنگٹن کے ساتھ کئی سطح پر سفارتی مذاکرات بھی کئے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لئے عالمی عدالت پر دباؤ ڈالیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK