Inquilab Logo

وزیراعظم کو فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا، قومی پریڈ میں شرکت کی

Updated: July 15, 2023, 9:24 AM IST | Paris

پریڈ میں فرانسیسی فوج کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا، قومی اعزاز دینے پر مود ی نے ہندوستان کی جانب سے اہل فرانس کا خصوصی شکریہ ادا کیا

French President Macron felicitating Prime Minister Modi. (PTI)
فرانسیسی صدر میکرون وزیر اعظم مودی کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

وزیر اعظم مودی نے فرانس کے قومی دن کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پریڈ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔  فرانس کے قومی دن کی پریڈ جسے ’بیسٹل ڈے پریڈ ‘ بھی کہا جاتا ہے کا انعقاد پیرس کے چیمپس ایلیسس میں کیا گیا ہے۔ اس پریڈ کے دوران آسمانوں میں جنگی طیاروں کا فلائی پاس دیکھنے کو ملا جو قابل تعریف تھا۔ بیسٹل ڈے پریڈ کے دوران فرانسیسی قومی پرچم کی نمائش کرتے ہوئے ہندوستانی ٹرائی سروس ٹیم نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔ پنجاب رجمنٹ کی قیادت میں ہندوستانی فوج کی ٹرائی سروس ٹیم اس وقت فرانس میں موجود ہے اور اس نے پریڈ میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔
    اس سے قبل فرانس کے صدر میکرون نے الیزے  پیلس میں ایک غیرسرکاری ضیافت کے بعد وزیر اعظم مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین  شہری  اور فوجی اعزاز’ گرانڈ کراس آف  لیجن آف آنر ‘سے سرفراز کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر ہندوستان کی جانب سے اہل فرانس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی فرانس کے صدر  ساتھ اعلیٰ سطحی گفتگو میں شریک ہوں گے۔یہ میٹنگ ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ کی دیر رات ہونے کا امکان ہے۔ میٹنگ میںدونوں ملکوں کے وفود بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ مودی ہندوستان اور فرانس کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں نیز فرانس کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔ اس کے بعد  فرانس کے صدر  وزیراعظم کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گے۔اس سے قبل  مودی نے پیرس پہنچنے کے بعد فرانس کی وزیراعظم ایلزبتھ بورن  اور فرانس کی سینیٹ کے صدر گیرالڈ لارچر  سے ملاقات کی تھی 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK