Inquilab Logo

آر بی آئی کی کمیٹی نے روپے کو بین الاقوامی کرنسی بنانے کیلئے مشورے دیئے

Updated: July 08, 2023, 12:48 PM IST | Mumbai

ان تجاویز میں ہندوستانی بینکوں کو روپے میں غیر ملکی لین دین کرنے کی اجازت دینا، غیر مقیم شہریوں کوانڈین کرنسی میںکھاتے کھولنے کی اجازت دینا شامل

 RBI. photo:INN
آر بی آئی. تصویر :آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا کی ایک کمیٹی نے روپے کو بین الاقوامی کرنسی بنانے کیلئے کئی مختصر مدت اور طویل مدتی تجاویز دی ہیں۔ ان تجاویز میں ہندوستانی بینکوں کو ملکی روپے میں غیر ملکی لین دین کرنے کی اجازت دینا، غیر مقیم شہریوں کو روپے کے کھاتے کھولنے کی اجازت دینا اور مسالہ بانڈز پر ٹیکس کٹوتی کو واپس لینا شامل ہے۔
 آر بی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آر ایس راٹھو کی سربراہی میں انٹر ڈپارٹمینٹل گروپ (آئی ڈی جی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی بین الاقوامی کرنسی کرنے کا ایک عمل ہے نہ کہ ایک واقعہ، اور اس کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے کہ وہ تمام اقدامات کو آگے بڑھائے۔یہ وقت کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) گروپ میں ہندوستانی روپے کو شامل کرنے اور سرحد پار کاروباری لین دین کیلئےآر ٹی جی ایس (ریئل ٹائم گروس سیٹلمنٹ ) کے بین الاقوامی استعمال کی بھی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹرس کو روپے میں تجارت طے کرنے کیلئے معقول مراعات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ایس ڈی آر ایک بین الاقوامی ریزرو اثاثہ ہے جسے آئی ایم ایف کے رکن ممالک کے سرکاری کرنسی کے ذخائر کو پورا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ ضرورت کے وقت ایس ڈی آر گروپ سے کسی بھی ملک کو نقد رقم دی جاتی ہے۔ایس ڈی آر میں امریکی ڈالر، یورو، چینی یوآن، جاپانی ین اور برطانوی پاؤنڈ شامل ہیں۔آئی ڈی جی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرنسی کو بین الاقوامی بنانے کیلئے ملک سے باہر روپے میں اکاؤنٹ کھولنے کی صلاحیت ایک بنیادی جزو ہے۔ اس کیلئے ملک سے باہر کیلئے روپیہ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت مجاز ڈیلرس کی غیر ملکی شاخوں کو دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK