Inquilab Logo

مسلسل چوتھی بار ریپو ریٹ میں اضافہ ،آر بی آئی نے ۰ء۵۰؍فیصد بڑھایا

Updated: October 01, 2022, 1:08 PM IST | Agency | New Delhi

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ان تبدیلیوں کو فوری طورپر نافذ کیا جائے گا۔ریپور یٹ بڑھ کر ۵ء۹۰؍ہوگیا ہے

RBI Governor Shaktikanta Das during the monetary meeting. Picture: PTI
آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس مانیٹری کی میٹنگ کے دوران ۔ تصویر:پی ٹی آئی

مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی )نے جمعہ کو ایک بار پھر ریپو ریٹ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار ریزرو بینک آف انڈیا نے۵۰؍ بیسس پوائنٹس یا۰ء۵۰؍ فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ اب ریپو ریٹ بڑھ کر۵ء۹۰؍ فیصد ہو گیا ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس میں شکتی کانت داس نے کہا کہ ان تبدیلیوں کو فوری اثر سے نافذ کیا جائے گا۔ رواں سال مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ اس سے قبل اگست میں ریپو ریٹ میں۵۰؍ بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا اور شرح سود کو۴ء۹۰؍ فیصد سے بڑھا کر۵ء۴۰؍ فیصد کردیا گیا تھا۔ آر بی آئی کی طرف سے ریپو ریٹ میں اضافے کی وجہ سے گھر، ذاتی اور کار لون جیسے قرضوں کی سود کی شرح بڑھے گی اورای ایم آئی  بڑھے گی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مرکزی بینک لگاتار شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے لیکن پھر بھی ملک میں مہنگائی کی شرح ریزرو بینک آف انڈیا کی مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے۔ فی الحال یہ۷؍ فیصد پر ہے۔ ریزرو بینک کے اس فیصلے سے بینکوں کی طرف سے دیئے گئے قرض مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ دراصل، بینک کے بہت سے قرضے براہ راست ریپو ریٹ سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لئے ریپو ریٹ میں کوئی بھی تبدیلی عام صارف تک پہنچتی ہے۔ وقتاً فوقتاً پالیسی ریٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوم لون کی شرح اب۸؍ فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔ ایسے میں لوگوں کیلئے مکان خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK