Inquilab Logo

ملکوں کے بڑھتےقرض سےمعاشی بحران کاخطرہ

Updated: January 13, 2023, 9:58 AM IST | New Delhi

مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے۲؍روزہ گلوبل وائس سمٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب میں ہندوستان کی حصولیابیوں کا ذکر کیا

The Union Finance Minister addressed the program online from his office; (Photo: Twitter)
مرکزی وزیرمالیات نے اپنے دفتر سے آن لائن طریقے سے اس پروگرام سے خطاب کیا؛(تصویر:ٹویٹر)

 مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ممالک کا بڑھتا قرض عالمی سطح پر معاشی بحران کا خطرہ پیدا کررہا ہے۔ وزیرخزانہ نے گلوبل وائس سمٹ سے خطاب کے دوران اس خدشہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے قرض سےڈیولپمنٹ کے سماجی ڈائمینشن اور بڑھتے معاشی فرق کے موضوع پر دھیان دینے کی ضرورت ہے جس کا سامنا کئی ممالک کررہے ہیں۔
 نرملا سیتا رمن نے ’وائس آف گلوبلر ساؤتھ سمٹ‘ میں ڈیجیٹل طریقے سے شرکت کی اور آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ہندوستان دہائیوں سے ڈیولپمنٹ کی راہ پرہمارے ہم راہیوں(گلوبل ساؤتھ) کے نظریے کو پیش کرنے کیلئے پرجوش ہے۔‘‘ 
 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کئی دہائیوں سے گرانٹ،کریڈٹ فیسلٹی،ٹیکنیکل کنسلٹنگ، آئی ٹی ای سی کے ذریعہ سے مختلف سیکٹرز میں ڈیولپمنٹ میں تعاون کی کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ایسے ذرائع تلاش کرنا چاہئے تاکہ ملٹی لیول ڈیولپمنٹ بینکوں کے ذریعہ فراہم کیا جانے والا تعاون ملک کی مختلف ضروریات کے موافق اور مدد گار ہو۔
 سیتارمن نے کہا کہ عالمی سطح پر قرض سے متعلقہ عدم تحفظ کی صورتحال بڑھ رہی ہے اور سیسٹیمیٹک عالمی قرض بحران کا خطرہ پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسٹرنل قرض کی ادائیگی اور خوردنی اور ایندھن تیل جیسی ضروری گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کے درمیان پھنسی معیشتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔  نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’’ایسے میں ترقی کے سماجی ڈائمینشین اور بڑھتی معاشی عدم مساوات کے موضوع پر دھیان دینے کی ضرورت ہے جس کا سامنا کئی ممالک ایس ڈی جی کے حصول میں کررہے ہیں۔‘‘
 گلوبل ساؤتھ خطے کے ساتھ ہندوستان کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہماری ڈیولپمنٹ کوآپریشن اسکیمیں، جنوبی دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ’نالج شیئرنگ‘ اور’استعداد ‘ کو بڑھانے کے لئےمثالی ثابت ہورہی ہیں۔
 مرکزی وزیرمالیات نرملا سیتارمن نے اس سمٹ میں ’پیوپل سینٹرڈ  ڈیولپمنٹ فائنانسنگ‘‘ کےسیشن سے خطاب کیا۔اس سیشن میں بنیادی طور پر یہ بات چیت ہورہی ہے کہ ڈیولپمنٹ فائنانسنگ کیسے کی جائے، کیسے قرض کے جال سے بچیں اور اپنا ڈیولپمنٹ کوآپریشن کا ڈھانچہ کس طرح بنائیں اور معاشی شمولیت کیسے یقینی بنائیں۔ ہندوستان نے ۱۲؍ سے ۱۳؍ جنوری کو ۲؍ر وزہ ’وائس آف گلوبل ساؤتھ‘‘ سمٹ کی میزبانی کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK