• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حکمراں طبقے پرسمویدھان بدلنے کی سازش کا الزام

Updated: November 26, 2023, 1:16 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

شیواجی پارک میں ونچت بہوجن آگھاڑی کی ’سمویدھان سمّان مہا سبھا‘ میں پرکاش امبیڈکرنے حکومت کو ہدف تنقید بنایا، سمویدھان کی حفاظت کیلئے ہر ہندوستانی کی ذمہ داری یاد دلائی۔

A large number of participants and speakers are seen on the stage at the Samvidhan Samman Maha Sabha of Munchat Bahujan Aghadi in Shivaji Park. Photo: INN
شیواجی پارک میںونچت بہوجن آگھاڑی کی سمویدھان سمّان مہا سبھا میں بڑی تعداد میں شرکاءاوراسٹیج پرمقررین نظرآرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

حکمراں طبقے پر جان بوجھ کرسمویدھان کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ونچت بہوجن آگھاڑی کے زیراہتمام سنیچر کو شیواجی پارک میں منعقدہ ’سمویدھان سمّان مہا سبھا‘ میں ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکرنے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور سمویدھان کی حفاظت کیلئے ہر ہندوستانی کی ذمہ داری یاد دلائی۔ فلسطینیوں پر ہورہےمظالم ،شہری آبادی اور اسپتالوں پر بمباری کو انہوں نے اسرائیل کا پاگل پن قرار دیا۔ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ یہ محض فلسطین کا مسئلہ نہیں ہےبلکہ عالمی سطح پر ظلم ہے ،اسکے خلاف آوازبلند کرنا انسانی فریضہ ہے ۔ سمویدھان کی حفاظت کے عنوان پر منعقدہ اس اجلاس عام میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میںکارکنان نے شرکت کی ۔اسی کےساتھ سمویدھان بچانے کے تئیں ملکی سطح پر کام کرنے والوں، ملی تنظیموں اور علماء کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔اس اجلاس میں یہ عہد لیاگیا کہ سمویدھان بچانے کی مہم کو اور تیز کرنا ہے۔ 
سمویدھان بدلنے کی سازش
 پرکاش امبیڈکرنے کہاکہ ’’منصوبہ بند طریقے سےآئین ِہندکی جڑوں کوکمزور کیا جارہا ہے اور آئین بدلنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ سوال یہ ہےکہ اس آئین میںکیا کمی ہے اوراگرکمی ہے تو ۷۵؍سال تک اسے آپ نے کیوں اپنایا گیا۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ مجھے مت چھیڑو ، اگر بابا صاحب نے آئین دیا ہے تو ہم سب آئین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہر ہندوستانی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پرآنچ نہ آنے دے کیونکہ اسی آئین نے اس کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے اور آج اس کے حقوق داؤ پرلگ گئے ہیں۔ اس لئے ہر ایک کو میدان میںآکریہ بتانا ہوگا کہ ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ ‘‘
۳؍دسمبر کے بعد بدترین فسادات کا انتباہ 
 ونچت بہوجن آگھاڑی کےسربراہ پرکاش امبیڈکر نے گودھرا سانحہ اورمنی پور تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ۳؍دسمبر یعنی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اُسی انداز می ںفرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچی جارہی ہے اورخون کی ہولی کھیلنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ، ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا اوریہ سمجھنا ہوگا کہ کون سی طاقتیں یہ سب کچھ کرانا اور سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ 
سمویدھان کی حفاظت کیلئے کوشش جاری رہے گی 
 اجلاس عام میںونچت بہوجن آگھاڑی کے عہدیداران ریکھا تائی ٹھاکور، سجات امبیڈکر، نلیش شرما،نے بھی اظہار خیال کیااورپرکاش امبیڈکر کی تائید کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ سمویدھان کی حفاظت کےلئے ہرطرح کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے راہل گاندھی کاپیغام دیا کہ وہ تلنگانہ الیکشن میںمصروف ہیں، انہوںنے اپنی جانب سے سمویدھان کی حفاظت کی اس مہم میںاپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔‘‘ رضا اکیڈمی کے جنر ل سکریٹری محمد سعید نوری نے کہا کہ ’’ حاضرین کی کثرت کو دیکھ کرآئین بدلنے کا خواب دیکھنے والے ایسی غلطی کرنا بھول جائیں گے ۔ اس کے علاوہ فلسطین کے تعلق سے پرکاش امبیڈکر نے جس بے باکی سے حمایت کی اورظالم اسرائیل کی مذمت کی وہ قابل ستائش ہے ۔‘‘
بہوجن آگھاڑی کے کارکنان کا پہرہ 
 اجلاس میں بابا صاحب امبیڈکر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بنائے ہوئے سمویدھان کے حوالے سے گیت گایا گیا۔ حاضرین کی کثرت کے سبب جہاںپولیس کا سخت پہرہ تھا اورسی سی ٹی وی کیمرےسے نگاہ رکھی جارہی تھی وہیں ونچت بہوجن آگھاڑی کے کارکنان سر پرٹوپی لگائے ہاتھوں میںلاٹھیاں لئے ہوئے میدان میں اور اسٹیج کے قریب پہرہ دیتے نظرآئے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK