عالمی درجہ بندی ایجنسی نے کہاکہ جون کی سہ ماہی میں ہندوستان کی شرح نمو مثبت اور مضبوط رہی ہے۔ ایجنسی نے پیشین گوئی کی ہے کہ معاشی ترقی ۶؍فیصد تک برقرار رہے گی۔
EPAPER
Updated: September 26, 2023, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi
عالمی درجہ بندی ایجنسی نے کہاکہ جون کی سہ ماہی میں ہندوستان کی شرح نمو مثبت اور مضبوط رہی ہے۔ ایجنسی نے پیشین گوئی کی ہے کہ معاشی ترقی ۶؍فیصد تک برقرار رہے گی۔
عالمی درجہ بندی ایجنسی ایس اینڈ پی نے پیر کو عالمی معیشت میں سست روی، معمول سے کم مانسون اور شرح سود میں اضافے میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی معیشت کی ترقی کو۶؍ فیصد پر برقرار رکھنے کی بھی پیشین گوئی کی ہے۔
مہنگائی کی شرح کا تخمینہ بڑھ گیا
امریکی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگائی مختصر مدت کیلئے ہے۔ تاہم خردہ افراط زر کا تخمینہ ۵ء۰۰؍ فیصد سے بڑھا کر۵ء۵۰؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔
ایس اینڈ پی نے رپورٹ جاری کر دی
ایشیا پیسفک چوتھی سہ ماہی ۲۰۲۳ء کیلئے ایس اینڈ پی کا اقتصادی آؤٹ لک بتاتا ہے کہ اس سال ترقی۲۰۲۲ء کے مقابلے میں کمزور ہے، لیکن ہمارا آؤٹ لک اب بھی سازگار ہے۔ جون کی سہ ماہی میں ہندوستان کی شرح نمو مثبت اور مضبوط رہی ہے۔ تاہم معمول سے کم مانسون اور عالمی معیشت میں سست روی کا خطرہ برقرار ہے۔ مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء میں ہندوستان کی معیشت نے۷ء۲؍ فیصد کی شرح سے ترقی کی۔
ہندوستانی معیشت ترقی کرتی رہے گی
ہندوستانی معیشت رواں مالی سال میں ۶؍ فیصد کی شرح سے ترقی کریگی۔ اسی وقت ایس اینڈ پی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت ۲۵۔۲۰۲۴ء اور ۲۶۔۲۰۲۵ء میں ۶ء۹؍ فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔
کھپت اور سرمائے کے اخراجات مضبوط
ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ جون کی سہ ماہی میں ہندوستان میں کھپت اور سرمائے کے اخراجات دونوں مضبوط ہونے والے ہیں ۔ ایشیائی خطے میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دونوں ممالک کی معیشتیں مضبوط رہ سکتی ہیں تاہم ہندوستان کی رفتار کے سامنے وہ ناکام رہے گا۔ اس وقت ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔