• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر ’’بارڈر ۲‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوسکتا ہے

Updated: January 19, 2026, 4:05 PM IST | Mumbai

آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی جھلک کامداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ رنویر سنگھ کی اس فلم کا ٹیزر ’’بارڈر ۲‘‘ کی ریلیز کے ساتھ دکھایا جا سکتا ہے۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

’’دُھرندھر ۲‘‘ اور رنویر سنگھ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی آدتیہ دھر کی اس فلم کا ٹیزر دیکھ سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر سنی دیول کی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ کے ساتھ ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
کب اور کہاں دکھایا جائے گا’ ’دُھرندھر ۲‘ کا ٹیزر 
’’دُھرندھر‘‘۲۰۲۵ء کی سب سے بڑی ہٹ فلم رہی۔ یہ فلم اب بھی باکس آفس پر مضبوطی سے جمی ہوئی ہے اور مسلسل کمائی کر رہی ہے۔’ ’دُھرندھر‘‘ کے بعد فینز اس کے سیکوئل ’’دُھرندھر ۲‘‘ کے ٹیزر کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ ہدایتکار آدتیہ دھر نے پہلی فلم کے آخری حصے یعنی اینڈ کریڈٹس کو تھوڑا سا تبدیل کر کے اسے ٹیزر کی شکل دی ہے۔ یہ ٹیزر ۲۳؍ جنوری کو ’’بارڈر۲‘‘ دیکھنے آنے والے ناظرین کے لیے ایک سرپرائز ہوگا۔


 سوشل میڈیا پر فینز کے ردِعمل 
’’دُھرندھر ۲ ‘‘ کے ٹیزر کو لے کر فینز کافی ایکسائٹڈ ہیں اور اپنی آرا پیش کر رہے ہیں: ایک فین نے لکھا ’’زبردست پلان ہے، تھیٹر میں دیکھنے کا مزہ آ جائے گا۔‘‘ دوسرے فین نے لکھا کہ ’’واہ، ڈبل دھماکہ، دونوں فلموں کا ایک ساتھ لطف۔‘‘ ایک اور فین نے لکھا’’فلم ’’بارڈر ۲‘‘ دیکھنے کی ایک اور وجہ مل گئی۔‘‘ ایک فین نے کہا کہ ’’خوشی ہے کہ سیکوئل اتنی جلدی آ رہا ہے، ورنہ برسوں انتظار کرنا پڑتا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’میری خواہش ہے کہ میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کروں ‘‘

کب ریلیز ہوگی ’’دُھرندھر۲‘ ‘؟ 
’’دُھرندھر۲‘ ‘ میں رنویر سنگھ کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال اور راکیش بیدی جیسے بڑے اداکار شامل ہوں گے۔ یہ ایک جاسوسی اور ایکشن تھرلر فلم ہے جو حقیقی واقعات جیسے آئی سی ۔۸۱۴ طیارہ اغوا، پارلیمنٹ حملہ اور ممبئی حملوں سے متاثر ہے۔ فلم۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی اور کنڑ اداکار یش کی فلم ’ٹوکسک‘ سے اس کا ٹکراؤ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:بی جے پی لیڈراوراداکار منوج تیواری کی رہائش گاہ پر لاکھوں کی چوری

 کب ریلیز ہوگی ’’بارڈر۲‘‘
’’بارڈر ۲‘‘ جے پی دتہ کی کلاسک فلم ’بارڈر‘ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں سنی دیول، ورن دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی نظر آئیں گے۔ یہ فلم۱۹۷۱ء کی  ہندوسان اور پاکستان  جنگ پر مبنی ہے اور۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK