Inquilab Logo

ملک میں بے روزگاری کی شرح دسمبر میں ۸ء۳؍ فیصد تک پہنچ گئی

Updated: January 02, 2023, 1:47 PM IST | New Delhi

گزشتہ ۱۶؍ ماہ میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ،اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح ۱۰ء۰۹؍ فیصد تھی

The unemployment rate is increasing every month which should worry the government; Photo: INN
بے روزگاری کی شرح ہر ماہ بڑھتی جارہی ہے جس پر حکومت کو فکر مند ہوجانا چاہئے ؛تصویر:آئی این این

  ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور دسمبر کے مہینے میں اس کی شرح بڑھ کر ۸ء۳؍3 فیصد ہو گئی۔ بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ ۱۶؍ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی   (سی ایم آئی ای) نے جاری  کئے ہیں۔  یاد رہے کہ گزشتہ مہینے یعنی نومبر۲۰۲۲ء میں یہ شرح ۸؍فیصد تھی جو ہر لحاظ سے زیادہ ہے لیکن دسمبر میں اس میں اضافہ ہی درج کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر۱۰؍ فیصد سے اوپر جاپہنچی ہے جبکہ شہری علاقوں میں پچھلے مہینے میں یہ شرح ۸ء۹۶؍ فیصد تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ۷ء۵۵؍فیصد سے کم ہو کر۷ء۴۴؍فیصد ہو گئی۔
 خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس کے حوالے سے کہا ہے کہ اعداد و شمار میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ دسمبر میں روزگار کی شرح بڑھ کر ۳۷ء۱؍ فیصد ہو گئی ہے  جو جنوری۲۰۲۲ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔۲۰۲۴ءکے انتخابات سے پہلے پی ایم مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بلند مہنگائی کو روکنا اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ کانگریس مہنگائی،بے روزگاری اور’تقسیم کی سیاست‘ جیسے مسائل پر `بھارت جوڑویاترا‘ نکال رہی ہے۔ان مسائل پر عوام کو متحد کرنے کے مقصد سے یہ یاترا ستمبر کے مہینے میں کنیا کماری سے شروع کی گئی تھی جو جموں کشمیر کے سری نگر تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعہ نومبر میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے۶ء۷؍ فیصد کے مقابلے کم ہوکر ۷ء۲؍فیصد پر آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK