Inquilab Logo

امریکی محکمہ انصاف اور ۱۱؍ ریاستوں نے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا

Updated: October 24, 2020, 10:13 AM IST | Agency | Washingtone

سرچ انجن اور اشتہار بازی پر غیر قانونی طور پر اجارہ داری برقرار ر کھنے کا الزام، گوگل نے کہا : اس قانونی چارہ جوئی سےصارف کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

امریکی محکمہ انصاف نے گوگل پر  سرچ  انجن اور اشتہار بازی پر غیر قانونی طور پر اجارہ داری برقرار ر کھنے کے الزامات کے تحت لینڈ مارک اینٹی ٹرسٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ گزشتہ منگل کو محکمہ انصاف اور ۱۱؍ ریاستوں نے واشنگٹن ڈی سی کی فیڈرل کورٹ میں دائر کئے گئے مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ گوگل نے خصوصی اور دیگرکاروباری معاہدوں ذریعے اپنے حریفوں کو نقصان پہنچا یا ہے۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی فون  کے ڈیفالٹ سرچ انجن میں گوگل کو برقرار رکھنے کے لئے گوگل نے ایپل کو اربوں ڈالر ادا  کئے اوراپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کے لئے اس طرح کے  مختلف معاہدوں کا استعمال کیا ہے۔
لور کوالیٹی کے سرچ اپنے آپ  اوپر ہوجائیں گے
 گوگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے  ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قانونی چارہ جوئی سے صارف کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔اس میں لور کوالیٹی سرچ اپنے آپ سرچ انجن میں اوپر ہوجائیں گے۔ اس سے فون کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو پسندیدہ چیزوں کی تلاش میں پریشانی ہوگی اور معیار کم ہوگا۔
   دیگر ریاستوں میں مقدمہ دائر کیا جائے گا
 نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمس نے کہا ہے کہ گوگل کے خلاف جلد ہی۷؍ ریاستوں میں علاحدہ   طور پراینٹی ٹرسٹ کامقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے۔ یہ ان۱۱؍ ریاستوں کے علاوہ ہوں گے جنہوں نے امریکی محکمہ انصاف کے تعاون سے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا  ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا ہی مقدمہ ۲۰؍ سال قبل مائیکرو سافٹ کے خلاف  بھی کیا گیا تھا۔
نچلی سطح پر مقابلے کے تحفظ کیلئے حکومت کوشاں
   اب گوگل کے خلاف دائر کیا گیا یہ معاملہ نچلی سطح پر مقابلے کے تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا ایک ضروری اقدام ہے۔ محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں ایپل ، ا میزون اور فیس بک سمیت بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف جاری تحقیقات کے پیش نظر یہ مقدمہ حتمی ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK