Inquilab Logo

امریکہ پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کاسنگین الزام

Updated: June 07, 2023, 10:55 AM IST | Dushanbe

روسی وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ داعش ، القاعدہ اور ان سے وابستہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کاسرگرم حامی ہے

Sergei Lavrov and President of Tajikistan Imam Ali Rahman.
سرگئی لاور وف اور تا جکستا ن کے صدر امام علی رحمان۔

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کے مطابق امریکہ افغانستان میں امن میں دلچسپی نہیں رکھتا اور وہ دہشت گرد گروپوں کا حامی ہے۔ منگ کو تاجکستان کے دورے پر  لاوروف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں  داعش ، القاعدہ اور ان سے وابستہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرم حمایت کر رہا ہے۔ لاوروف  کے مطابق امریکہ کامقصد واضح ہے کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہونا چاہئے۔ دریں اثناء سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا کہ یورپ نے روس کے خلاف جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کے ملک کو اس میں اپنا  ہدف حاصل کرنا ہو گا۔ لاوروف نے تاجکستان میں روسی فوجی اڈے کے دورے   کے موقع پر کہا، ’’خارجہ پالیسی کے بارے میں ہمارا تصور یہ ہے کہ اگر یورپ نے ہم  سےجنگ ​​کا راستہ اختیار کیا ہے تو ہمیں  صرف اپنا  ہدف حاصل کرنا ہوگا
 انہوں نے مزید کہا، ’’یورپ کچھ ایسا  حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اس کا نہیں ہے، جبکہ روس کا جو ہے ، وہ اسے ہی حاصل کرنا چاہتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK