Inquilab Logo

ویانا مذاکرات میں مشکلوں کے باوجود پیش رفت ہورہی ہے

Updated: April 22, 2021, 10:59 AM IST | Agency | Tehran

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بے جا مطالبہ کیا گیا تو ایران مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا

Abbas Araghchi. Picture:INN
عباس عراقچی ۔تصویر :آئی این این

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ۲۰۱۵ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کیلئے  ویانا  میں ہوورہے مذاکرات میں مشکلات کے باوجود پیش رفت ہورہی ہے۔  اسی کے ساتھ ایرانی عہدیدار نے  خبردار  کرتے ہوئے یہ کہا کہ اگر ایران سے کوئی نامعقول قسم کے مطالبات کئے گئے یا وقت کا ضیاع ہوا تو ایران ان مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے مذاکرات کے موجودہ رجحان کا یہ جائزہ پیش  کرتے ہوئے کہا کہ یہ  چیلنجزکے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اگر بات چیت کے دوران میں  بے جا سودے بازی کی کوشش کی گئی تو ایرانی وفد ویانا سے لوٹ آئے گا اور بات چیت کا سلسلہ منقطع کردے گا۔  عراقچی کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات سے فی الحال کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا لیکن ہمارے خیال میں ہم صحیح ٹریک پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویانا مذاکرات میں شریک ایک یورپی سفارتکار نے بھی کہا ہے کہ گفتگو مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔  واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ مئی ۲۰۱۸ء میں مذکورہ  جوہری  معاہدے سے یکطرفہ طور پر علاحدہ  ہوگئے تھے اور اسی سال نومبر میں ا یران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردی تھیں اور وہ  اپنے اتحادیوں کو بھی ان پابندیوں کی پاسداری کرنے کیلئے دھکاتے آئے تھے لیکن اب ٹرمپ کے اقتدار سے رخصت ہونے کے  نومنتخب صدر جوبائیڈن ایران سے  تعلقات بہتر کرنے کااشارہ دیتے رہے ہیں۔  فی الحال  ویا نا میں جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے ساتھ ایران کے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکہ کے اب  اس  معاہدے میں  نہ ہونے کے باوجود  دوبارہ اس معاہدے میں شامل ہونے کی کوششوں کی مثبت کوششوں کے مدنظرامریکی نمائندے ان مذاکرات میں شامل  ہوئے ہیں۔ امر یکہ کی جانب سےایران پر عائد کردہ پابندیوں  مرحلہ وار طور پر ہٹانے کی پیشکش  کی جارہی ہے لیکن ایران اب ان پابندیوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ جو بائیڈن نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ پہلے جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کو پورا کرے اس کے مد نظر ہی اقدامات کئے جائیں گے۔ اسی نکتے پر  امریکہ اور ایران کے مابین اب تک کوئی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

vienna Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK