Inquilab Logo

اقوام متحدہ کےادارہ برائے تارکین وطن کے سربراہ کا ترکی کے زلزلہ زدہ شہرانطاکیہ کا دورہ

Updated: March 13, 2023, 2:00 PM IST | New York

دو روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد انتونیو ویٹورینو نے کہا :میں نے تاریخی شہر انطاکیہ کے کھنڈرات میں قابل فخر بہادر وں سے ملاقات کی جن کا ماضی تباہ ہو چکا ہے، حال مصائب سے بھرپور ہے اور مستقبل غیریقینی ہے

Antonio Vittorino, head of the IOM in Antioch.
انطاکیہ میںآئی او ایم کے سربراہ انتونیو ویٹورینو ۔

:  اقوام متحدہ کے ادارہ برائےتارکین وطن ’آئی او ایم ‘ کے سربراہ نے ترکی کے شہر انطاکیہ کے وسطی علاقے کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے زور دیا  کہ وہ گزشتہ مہینے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے لاکھوں متاثرین کی کھل کر مددکرے اور اس سلسلے میںاپنی کوششوں میں اضافہ کرے۔ یاد رہےکہ  ۶؍ فروری کے زلزلے انطاکیہ شہر بری طرح متاثر ہوا تھا۔ 
  میڈیاپورٹس کے مطابق آئی او ایم کے سربراہ انتونیو ویٹورینو نے ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد کہا ،’’ میں نے تاریخی شہر انطاکیہ کے کھنڈرات میں  قابل فخر بہادر وں سے ملاقات کی جن کا ماضی تباہ ہو چکا ہے، حال مصائب سے بھرپور ہے اور جن کا مستقبل غیریقینی ہے۔‘‘
 اس دورے میں انہوں نے اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پران کا کہنا تھا ،’’ `میرے دل میں آئی او ایم کے ساتھیوں اور ہمارے بہت سے شراکت داروں کیلئے بے حد احترام ہے جنہوں نے زلزلوں سے خود متاثر ہونے کے باوجود یہ آفت آنے پر چند ہی گھنٹوں میں امدادی کام شروع کر دیا تھا۔‘‘
 انتونیو ویٹورینو کا کہنا تھا ،’’ `اب طویل سفر شروع ہونے والا ہے۔ ہمیں ترکی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا اور اس کیلئے عملی اقدامات کرنے ہیں جو تعمیر نو کا کام اور ان لاکھوں افراد کی مستقبل  کی فکر کر رہا ہے جن کی زندگیاں اجڑ گئی ہیں۔‘‘
 انہوں نے یہ بھی کہا ،’’ بہت سے افراد کو ملبہ سے نکالنے والے متعدد `بہادر امدادی کارکنوں کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جائیں گی اور `میرے یہاں آنے کی ایک وجہ ان افراد کو خراج تحسین  پیش کرنا اور ان سے اظہار تعزیت کرنا ہے  جنہوں نے اپنے گھر والوں کو کھودیاجن میں خاص طور پر آئی او ایم کے عملہ کے ان ۳؍ افراد کے خاندان بھی شامل ہیں جو اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔‘‘
  ان کے بقول ،’’ہماری ٹیموں نے ترکی اور شمال مغربی شام میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کیلئے ذاتی المیوں کے علاوہ رابطہ اور انتظام سے متعلق پیچیدہ مسائل پر بھی قابو پایا۔‘‘
 ویٹو رینو نے سرحد کے قریب ا نتظامی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تباہی  کے۳؍ روز کے بعد آئی او ایم اقوام متحدہ کے ان پہلے اداروں میں شامل تھا جنہوں نے سرحد پار امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کی۔آئی او ایم نے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں اب تک۱۵۰؍ سے زیادہ ٹرک سرحد پار پہنچائے ہیں۔
  اسی دوران انتونیو ویٹورینو نے بے گھر افراد کیلئے حکومت کے زیراہتمام چلائے جانے والے عارضی رہائشی مرکز میں تارکین وطن کے انتظام سے متعلق محکمے کے حکام سے ملاقات کی۔ اس مرکز میں مقامی  افراد،  تارکین وطن اور شام کے بعض شہری عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

new york Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK