Inquilab Logo

یارڈ میں مال گاڑی کی دیکھ ریکھ اور مرمت خاتون ملازمین کررہی ہیں

Updated: June 14, 2021, 8:58 AM IST | saeed ahmed khan | Mumbai

کلیان یارڈ میں ۱۰؍ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ریلوے کے مختلف شعبوں میں بھی خواتین اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں

Kalyan Railway Yard where female employees are doing brake testing of a freight train, maintenance of side panels and other work.  More about this source textSource text required for additional translation information Send.Picture:Inquilab
کلیان ریلوے یارڈ کی ہیں جہاں خاتون ملازمین ایک مال گاڑی کی بریک ٹیسٹنگ ، سائیڈ پینل کی دیکھ ریکھ اور دیگر کام کررہی ہیں تصویر انقلاب

 ریلوے میں جس طرح  لاکھوں ملازمین مختلف خدمات پر مامور ہیں ، اسی طرح خواتین بھی ریلوے کے مختلف شعبوں کا اہم حصہ ہیں اور وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے  اپنی نمائندگی درج کروا رہی ہیں۔ چنانچہ وہ موٹر مین ہیں، لوکو پائلٹ ہیں، انجینئر ہیں اور مینٹیننس ڈپارٹمنٹ میں بھی ان کی نمائندگی ہے۔ 
 سینٹرل ریلوے میں پہلی مرتبہ کلیان مال گاڑی یارڈ میں مال گاڑی کی جانچ اور اس کی دیکھ ریکھ کے لئے خواتین کی۱۰؍ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی اور اسٹیل لینڈنگ کیلئے۴۴؍ بی او ایس ٹی (بوسٹ) کے خالی ڈبوں کی مال گاڑی کی نگرانی کے لئے خاص طور سے تعینات کیا گیا ہے۔
  اس ۱۰؍ رکنی خواتین کی ٹیم کو مینٹیننس سے متعلق انڈر گیئر کیئر بریک ٹیسٹنگ، انڈر فریمس سائیڈ پینل کی دیکھ ریکھ اور خراب کمپونینٹس اور دیگر پرزوں کی مرمت کے لئے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خواتین کی اس ٹیم نے  خالی مال گاڑی کی ساڑھے ۴؍  گھنٹے تک جانچ پڑتال کی اور چیکنگ کے بعد یہ بتایا کہ یہ ٹرین اگلی ٹرپ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔  اس تشکیل کردہ  ۱۰ ؍رکنی ٹیم میں شامل خواتین کے نام ارچنا جادھو، جیوتی دامودر، اشوینی پاٹل، شویتا سوریہ ونشی، پرینکا کھولیکر، دیپالی، سنیتا، شویتا، سجاتا اور خوشبو ہیں۔
  سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندہ انقلاب کو یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی ذمہ داریوں اور چیلنجز کو خواتین نہ صرف قبول کرتی ہیں بلکہ وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ثابت بھی کرتی ہیں اور عملاً یہ بتاتی ہیں کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ 
 مال گاڑی یا دیگر ٹرینوں کے چلانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آخری اسٹاپ پر مسافروں کو اتارنے یا مال خالی کرنے کے بعد جب ٹرینیں یارڈ لائی جاتی ہیں تو اس کی جانچ اور صاف صفائی کی جاتی ہے تاکہ دوبارہ روانگی سے قبل اطمینان کرلیا جائے کہ راستے میں کوئی خرابی یا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔

woman Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK