Inquilab Logo

پھر ریکارڈٹوٹا، ۲۴؍گھنٹوں میں کورونا کے ۱ء۱۵؍ لاکھ کیس

Updated: April 08, 2021, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان برازیل کو پیچھے چھوڑ سکتاہے، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ۲۸؍ لاکھ ہوگئی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  ہندوستان نے بدھ کو پھر کورونا کے یومیہ مریضوں کےتمام سابقہ ریکارڈ توڑد یئے۔ ملک میں بدھ کو ۲۴؍ گھنٹوں میں  ایک لاکھ ۱۵؍ ہزار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی  ہے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ۲۸؍ لاکھ  ۴۷؍ ہزار ہوگئی ہے۔ ملک  میں جس طرح سے وبائی مرض کے شکارافراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے اندیشہ ہے کہ  ہندوستان بہت جلد برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا دوسرا سب سے متاثر مل بن سکتا ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا متاثرین کی تعدادایک کروڑ ۳۱؍ لاکھ ہے۔   اموات کے معاملے میں  ہندوستان  کی حالت  برازیل سے بہر حال بہتر ہے۔یہاں اب تک ایک لاکھ ۶۶؍ ہزار اموات درج ہوئی ہیں  جبکہ برازیل میں ۳؍ لاکھ ۳۷؍ ہزار افراد وبائی مرض سے فوت ہوچکے ہیں۔  ہندوستان میں کورونا متاثرین کی اکثریت چونکہ صحت یاب ہوچکی ہے اس لئے فی الحال ملک میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد ۸؍لاکھ ۴۳؍ ہزار ۴۷۳؍   ہے۔ یہ تعداد کل متاثرین کا ۶ء۵۹؍فیصد ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK