Inquilab Logo

سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکوں کی تعمیر میں۳؍ طریقوں سے گھوٹالہ ہوا ہے

Updated: January 25, 2023, 10:14 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

آدتیہ ٹھاکرے کی پریس کانفرنس، ایکناتھ شندے پر نشانہ، دائووس میں کئے گئے معاہدوں پر سوال اٹھائے ، سڑکوں کی تعمیر کو گھوٹالہ قرار دیا

With Aditya Thackeray, Priyanka Chaturvedi and Subhash Desai
آدتیہ ٹھاکرے، پرینکا چترویدی اور سبھاش دیسائی کے ساتھ

ہاراشٹر ادھو ٹھاکرے کے فرزند اور سابق ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بنایا ہے۔  منگل کو دادر میں واقع شیو سینا بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آدتیہ ٹھاکرے نےکہاکہ ممبئی میں تقریباً ۴۰۰؍ کلو میٹر کے سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکوں کی تعمیر میں جانبداری اور بدعنوانی ہوئی ہے۔  وہیں دوسری جانب داووس میں ہونے والی کانفرنس کے تعلق سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جھوٹ بولا گیا ہے۔ آدتیہ نے کہا کہ  جو سرمایہ کاری اور معاہدہ پہلے ہی ہو چکے ہیں انہیں بھی داووس کے دورے میں دکھایا گیا ہے اور اس سرمایہ کاری سے ملنے والی ملازمتوں کو بھی دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
   آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ’’  سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکوں میں ۳؍ طریقوں سے گھوٹالا ہوا ہے۔ ایک تو یہ کہ ۴۰۰؍ کلو میٹر کے سیمنٹ کنکریٹ کے روڈ ایک ساتھ بنانا ممکن نہیںہے۔ دوسرے    اس  میں۴۸؍ فیصد سے زیادہ لاگت پر ٹھیکیداروں کو کام دیا گیا ہے۔ تیسرا ،کام دینے کے طریقہ مشتبہ ہے کیونکہ ۵؍ ٹھیکیدار وں کو ۵؍ کام دیئے گئے ہیں  اور ایک ایک کام ہر ایک کو ملا ہے۔‘‘
 داووس کے تعلق سے  آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ داووس کا دورہ مَیں اور سابق وزیر صنعت سبھاش دیسائی، (جو پریس کانفرنس میں آدتیہ کے بازو میں بیٹھے تھے ) نے بھی کیا  ہے۔  ۴؍ روزہ داووس  کے دورہ پر ۳۵؍ تا ۴۰؍ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ یعنی ایک دن کا ساڑھے ۷؍ تا ۱۰؍ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ وہاں جانے کیلئے چارٹر طیارے کا استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد بھی وزیر اعلیٰ  داووس میں ۱۶؍ جنوری کو منعقدہ میٹنگ میں شام ساڑھے ۴؍ تا  ۵؍ بجے  پہنچے ۔ انہوں نے داووس میں کئے گئے معاہدوں پر بھی کئی طرح کے سوالات اٹھائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK