Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: اوم برلا

Updated: March 24, 2025, 10:06 AM IST | New Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کو تمام کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔

Lok Sabha Speaker Om Birla. Photo: INN
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا کے اسپیکر  اوم برلا نے اتوار کو تمام کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے  لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔اس بات کا ذکر   کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں خوردنی تیل کی مانگ اس کی گھریلو سپلائی سے کہیں زیادہ ہے۔   برلا نےآئل مل مالکان سے  اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم   نریندر مودی کے’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کے مطابق درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لئے اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپرجائنٹس نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کرنےکیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ ہندوستان تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزر رہا ہے  اور یہ ضروری ہے کہ ہمارے کسان اس تبدیلی کے کلیدی محرک بنیں اور اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کریں۔ اوم برلا نے  اتوار کو آگرہ میں یوپی آئل ملرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام  منعقدہ۴۵؍ویں آل انڈیا آئل سیڈس سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہمارے کسانوں اور آئل پروسیسنگ انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور نئی اور بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ معیار کے تیل کے بیج تیار کئے جانے چاہئیں۔    برلا نے زرعی سائنسدانوں اور آئل ملرز اسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ بہتری اور خود کفیل بننے کے لئے فعال طور پر تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپرجائنٹس نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کرنےکیلئے تیار

انہوں  نے سائنسدانوں پر بھی زور دیا کہ وہ موسم کے موافق، زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی بہتر اقسام تیار کریں، تاکہ تیل کے بیجوں کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے معروف یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تحقیقی کام میں تعاون کی اہمیت اور ہندوستانی تیل کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وسطی ہندوستان کی مٹی اور آب و ہوا تیل کے بیجوں کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے جہاں اکثر کم سے کم آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے اور زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK