Inquilab Logo

نیویارک میں تارکین وطن کی گنجائش نہیں،میئر کا اعلان

Updated: January 17, 2023, 10:32 AM IST | Washington

ان کے مطابق تارکین وطن کی نیویارک آمد سے شہر کو۲؍ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے

New York Mayor Eric Adams tweeted this photo.
نیویارک کے میئر ایریک ایڈمزنے یہ تصویر ٹویٹ کی۔

امریکی شہر نیویارک کے میئرنے کہا  کہ نیویارک  میں تارکین وطن کی   گنجائش نہیں، تارکین وطن کی نیویارک آمد سے شہر کو۲؍ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
  اتوار کو نیویارک کے میئر نے میکسیکو کے سرحدی شہر ایل پاسو کا دورہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نیویارک میں تارکین وطن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ڈیمو  کریٹ ایریک ایڈمز  امریکی صدر جو بائیڈن کے انتظامیہ پر تنقید کرتے رہے  ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جنوبی سرحد پر تارکین وطن کے بحران   سے متعلق  اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی حکومت اپنا کام کرے۔تارکین وطن کے معاملے پر  نیویارک کے میئر کا جنوبی سرحدی شہر کا دورہ ایک مثال ہے۔
  ان دنوں ریپبلکن  ریاستوں کی جانب سے تارکین وطن سے بھری بسیں شمال میں نیویارک اور دیگر  شہروں میں بھیجی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں رہائش اور بے گھر افراد کا  بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ایریک ایڈمز کا ایل پاسو کا دورہ اس بیان  کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تارکین وطن کی نیویارک  آمد سے شہر کو۲؍ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ شہر کو پہلے ہی بجٹ کی کمی کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔حالیہ مہینوں میں فلوریڈا اور ٹیکساس  کے ریپبلکن  گورنرز نے ہزاروں تارکین وطن کو امریکہ میں پناہ کیلئے ڈیمو کریٹک  سیاستدانوں کے زیر انتظام شہروں نیویارک، شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی بھیجا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK