• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر رَد کرنے اور گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ

Updated: October 28, 2026, 11:03 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Madanpura

مانخورد میں مظاہرے کے دوران صدائے احتجاج بلند کرنے کاسلسلہ جاری رکھنے پرزور دیا گیا۔

Banners and placards bearing various slogans are visible during a protest against the SIR. Photo: INN
ایس آئی آر رد کرنے کیلئےاحتجاج کےدوران مختلف نعروں والے بینر اورپلے کارڈ نظرآرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایس آئی آر رَد کرنے اورچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا گیا ۔ یہ احتجاج بھگت سنگھ جَن ادھیکار یاترا کی جانب سے پیر کی شب میں للو بھائی کمپاؤنڈ (مانخورد) میں کیا گیا۔ الگ نعروں والے پلے کارڈ اور بطور خاص بی جے پی کے انتخابی نشان والے پلے کارڈ پر ووٹ چوری اور گیانیش کمار کے کارناموں کے تعلق سے پیغام لکھا گیاتھا۔ احتجاج کےدوران ووٹ کا حق چھینےکے خلاف متحد ہونے ،ایم وی ایم ہٹانےاور الیکشن کمیشن کو بی جےکا دفترقراردیتے ہوئے نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: امسال ناکافی بارش سے کسان مایوس،۱۶؍ ہزار ہیکٹر میں دھان کی فصل متاثر

ڈاکٹر پوجا( بھگت سنگھ جن ادھیکار یاترا کی کوآرڈینیٹر) نے اس بات کااعادہ کیاکہ ایس آئی آر کے خلاف پورے ملک میں تحریک جاری رکھنے ضرورت ہے۔ ووٹر رول بالخصوص مسلمانوں  ، دلتوں، آدیواسیوں اور محنت کش طبقے کو ان کے ووٹ کے بنیادی سیاسی حق سے محروم کرنے کا فرقہ پرستوں کا طریقہ ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’الیکشن کمشنرگیانیش کمار نے اپنافرض ادا کرنے کے بجائے بی جے پی آر ایس ایس اتحاد کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا اس لئے ان کو گرفتار کیا جانا ضروری ہے ۔‘‘ ریولیوشنری ورکز پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ببن ٹھوکے نے کہا کہ ’’ایس آئی آر کی آڑمیںکمزور طبقات سے ان کے ووٹ کا حق چھیننے اورسی ای سی کو بچانے کے مقصد سے  الیکشن ایکٹ ۲۰۲۳ ءلایا گیا، اسے رد کیاجائے اورگیانیش کمار کو گرفتار کیا جائے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’شہید بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے ملک کیلئے عظیم قربانیاں دیں ، ہمیں بھی ان کے راستے پرچلتےہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ملک میںرہنے والے کسی ایک شخص کےووٹ کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ہم سب پوری قوت سےاس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیںگے۔‘‘ ہرشدا بوراڈے نے کہا کہ ’’جو بھی سنویدھان میںیقین رکھتا ہے وہ ایس آئی آرکی آڑ میںحذف کئے گئے کروڑوں ووٹروں کے نام کے لئے بے چین ہے۔اس کے علاوہ گیانیش کمار کا جرم ناقابل معافی ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK