Inquilab Logo

بس ڈپو میں ملازمین کو یونیفارم تبدیل کرنے کیلئے جگہ نہیں

Updated: November 16, 2021, 11:21 PM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کلیان ڈومبیولی میونسپل ٹرانسپورٹ کے ملازمین بند پڑی بسوں میں یونیفارم تبدیل کر نے پر مجبور

Employees are forced to use bad buses parked at bus depots as `changing rooms`.
بس ڈپو میں کھڑی خراب بسوں کو ملازمین ’چینجنگ روم‘ کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

کلیان ڈومبیولی میونسپل ٹرانسپورٹ (کے ڈی ایم ٹی)کی سروس انتہائی بد حالی کا شکار ہے۔ ایک جانب کے ڈی ایم ٹی کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیںملتی ہے تو دوسر ی جانب گنیش گھاٹ بس ڈپو  میں ملازمین کو کپڑے تبدیل کرنے کی جگہ ہی نہیں ہے۔ لہٰذا ملازمین نے ڈپو میں بند پڑی بسوں کو ہی ’چینجنگ روم‘ بنا لیا ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ میونسپل انتظامیہ کم از کم یونیفارم بد لنے کیلئے مخصوص جگہ کا انتظام کردے۔ 
    کے ڈی ایم ٹی میںکام کر نے والے بیشتر ڈرائیور اور کنڈکٹر پرا ئیویٹ ٹھیکیدار کے ذریعہ بھرتی کئے گئے ہیں۔ تقریباً ۵۵۰؍ ڈرائیور اور کنڈکٹر کے ڈی ایم ٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔لیکن بیشتر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کومیونسپل انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ ایک جانب شہری انتظامیہ کئی کئی مہینوں تک ملازمین کو تنخواہ نہیں دیتی ہے وہیں دوسری جانب کلیان مغرب کے گنیش گھاٹ ڈپو میں سہولتوں کا زبردست فقدان نظر آرہا ہے۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے باعث بند پڑی گاڑیاں کئی مہینوں سے ایک ہی جگہ کھڑی ہیں۔ ڈپو کی عمارت خستہ حال ہو نے سے ملازمین کو یونیفارم تبدیل کر نے کیلئے ضروری چینجنگ روم نہیں ہو نے سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اس ڈپو میں ۷؍ خواتین کنڈکٹر بھی کام کرتی ہیں۔ چینجنگ روم نہ ہو نے کی وجہ سے خاتون ملازمین ڈریس کے اوپر ہی یونی فارم پہن کر ڈیوٹی کر رہی ہیں۔ وہیں مرد ملازمین یونی فارم تبدیل کرنے کیلئے ڈپو میں بند پڑی بسوںکا استعمال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپو میں کوئی طبی امداد کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے ملازمین زخمی ہو نے پر اپنے ہی پیسوں سے علاج کرتے ہیں۔
  اس ضمن میں کے ڈی ایم ٹی کے منیجر دیپک ساونت سے استفسار کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت بس ڈپو کی تزئین کاری کی جائیگی جس میں ملازمین کی تمام ضروری سہولیات کا انتظام بھی کیا جائیگا۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK