Updated: March 25, 2026, 2:59 PM IST
| Mumbai
اداکار اور فلم ساز س سوربھ شکلا کا ماننا ہے کہ زندگی میں پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، ہر انسان نامکمل ہے۔ وہ ’پرفیکٹ شادی‘ یا ’پرفیکٹ رشتہ‘ جیسی کسی چیز کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان فطرتاً نامکمل ہوتے ہیں اور رشتوں کی خوبصورتی بھی انہی کمیوں میں چھپی ہوتی ہے۔
سوربھ شکلا۔ تصور:آئی این این
اداکار اور فلم ساز س سوربھ شکلا کا ماننا ہے کہ زندگی میں پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، ہر انسان نامکمل ہے۔ وہ ’پرفیکٹ شادی‘ یا ’پرفیکٹ رشتہ‘ جیسی کسی چیز کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان فطرتاً نامکمل ہوتے ہیں اور رشتوں کی خوبصورتی بھی انہی کمیوں میں چھپی ہوتی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران سوربھ شکلا نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں ہوتی۔ ہم انسان نامکمل ہیں۔ ہمیں اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ پرفیکشن میں آگے بڑھنے کی کوئی گنجائش نہیں بچتی جبکہ کمی میں تبدیلی اور بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔ صاف الفاظ میں کہوں تو پرفیکشن بہت بورنگ ہوتا ہے۔ نامکمل کا مطلب ہے کہ ابھی بھی کچھ ایسا ہے جس پر کام کیا جا سکتا ہے اور یہی تو زندگی ہے۔
سوربھ نے کہا کہ رشتوں میں پرفیکشن کی امید رکھنا غلط ہے۔ اصل زندگی کمی کو قبول کرنے اور انہیں محبت سے سنبھالنے میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وجود کے گہرے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’انسان کے نقطۂ نظر سے اس زندگی میں صرف ایک چیز پرفیکٹ ہے اور وہ ہے موت۔ مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے، یہ ہمیں نہیں معلوم۔‘‘
سوربھ شکلا نے کہا کہ ’’کسی بھی رشتے کی اصل طاقت ایمانداری ہوتی ہے۔ ہر شخص کو اپنے رشتے میں ایک کھلی کتاب کی طرح ہونا چاہیے۔ اپنے ساتھی سے کچھ بھی چھپانا نہیں چاہیے۔ جب کوئی رشتے میں سچ چھپاتا ہے تو اس وقت شاید بات سنبھل جاتی ہے، لیکن یہ رشتے کے لیے پہلے سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ آپ کو اندھیرے میں رکھا گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:شویتا ترپاٹھی ’’مرزا پور‘‘ میں گولو گپتا کے ۸؍ سالہ سفر کو یاد کرکے جذباتی ہوئیں
انہوں نے کہاکہ ’’جب وہ جھوٹ سامنے آتا ہے تو اس وقت رشتوں میں درد اس بات کا ہوتا ہے کہ آپ کو اس کے بارے میں بتایا ہی نہیں گیا۔ یہی چیز ایک بڑے دھوکے کا احساس دلاتی ہے۔ ایسے میں دوسرے شخص کے دل میں شک پیدا ہو جاتا ہے اور وہ ہر بات پر سوال کرنے لگتا ہے۔ اس سے رشتے کی بنیاد کمزور ہو جاتی ہے اور اعتماد ٹوٹنے لگتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران پر یقین: سابق سربراہ سی آئی اے
’’جولی ایل ایل بی‘‘،’’جولی ایل ایل بی ۲‘‘ اور’’ ریڈ‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں شاندار کام کرنے والے سوربھ شکلا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’جب کھلی کتاب‘‘ بھی اسی موضوع پر مبنی ہے۔ فلم ایک بزرگ جوڑے گوپال اور انسویا کی پرانی شادی کی کہانی ہے۔ ایک راز سامنے آنے کے بعد ان کے رشتے میں ہلچل مچ جاتی ہے اور خاندان محبت، معافی اور ایک دوسرے کو دوبارہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔