Inquilab Logo

بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے ۱۳؍ میٹرو اسٹیشن بند

Updated: January 14, 2021, 5:59 PM IST | Agency | Washington

 امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ۱۳؍ میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ۱۵؍ جنوری سے ۲۱؍ جنوری تک ۱۳؍ میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ ۲۶؍ بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

Joe Biden - Pic : INN
جو بائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

 امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ۱۳؍ میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ۱۵؍ جنوری سے ۲۱؍ جنوری تک ۱۳؍ میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ ۲۶؍ بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

 بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب ۲۰؍ جنوری ہو گی ۔ واضح رہے کہ ۶؍ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض ٹرمپ کے حامیوں  کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK