گزشتہ بی ایم سی الیکشن ۲۰۱۷ء کے مقابلے میں محض ایک کارپوریٹر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ میونسپل الیکشن میں ۲۹؍ مسلم امیدوار جیتے تھے
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 9:56 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
گزشتہ بی ایم سی الیکشن ۲۰۱۷ء کے مقابلے میں محض ایک کارپوریٹر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ میونسپل الیکشن میں ۲۹؍ مسلم امیدوار جیتے تھے
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) انتخابات ۲۰۲۶ء میں ۳۰؍ مسلم امیدواروں نے اپنی فتح درج کرائی ہے۔اس تعداد میں گزشتہ بی ایم سی الیکشن ۲۰۱۷ء کے مقابلے میں محض ایک کارپوریٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ میونسپل الیکشن میں ۲۹؍ مسلم امیدوار جیتے تھے۔ اس مرتبہ جن امیدواروں نے جیت درج کرائی ہے ان میں کانگریس کے ۱۴، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) (جسے ایم آئی ایم بھی کہتے ہیں) کے ۷، این سی پی ( اجیت پوار) کے۳، شیو سینا(ادھو) کے ۳، سماجوادی پارٹی کے ۲؍ اور شیو سینا ( شندے) کی ٹکٹ پر ایک امیدوار منتخب ہوا ہے۔ حالانکہ اس الیکشن میں ایم آئی ایم کے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔گزشتہ الیکشن میں ان کی تعداد ۲؍ تھی اور اب ۷؍ ہو گئی ہے ۔ ان امیدواروں کو سماجوادی پارٹی کے ہی ووٹ ملے ہیں۔ اس سے یہ اندیشہ بھی بڑھا ہے کہ اس طرح کے رجحان سے سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کامیاب ہونے والےمسلم امیدواروں کی فہرست
واڈر نمبر:۳۳۔ قمر جہاں معین صدیقی (کانگریس)(باندرہ)
۲۔ وارڈ نمبر : ۳۴۔حیدر علی اسلم شیخ (کانگریس) (ملاڈ)
۳۔وارڈ نمبر: ۴۸۔ رفیق الیاس شیخ (کانگریس) (گوریگاؤں)
۴۔ وارڈ نمبر:۶۲۔ ذیشان چنگیز ملتانی (شیو سینا۔ ادھو)(ورسوا)
۵۔ وارڈ نمبر:۶۴۔صبا ہارون خان رشید(شیو سینا۔ادھو)(وسوا)
۶۔ وارڈ نمبر:۶۶۔مہر محسن حیدر (کانگریس) (اندھیری ایسٹ)
۷۔ وارڈ نمبر:۷۸۔صوفی نازیہ عبدالجبار( شیو سینا ۔ شندے)(اندھیری ایسٹ)
۸۔وارڈ نمبر:۹۲۔ محمد ابراہیم قریشی(کانگریس) (اندھیری ویسٹ)
۹۔ وارڈ نمبر:۹۶۔خان عائشہ شمس(این سی پی ۔ اجیت)(سانتاکروز ۔ ایسٹ)
۱۰۔ وارڈ نمبر : ۱۰۲۔ خان رہبر سراج (راجا) (کانگریس) (اندھیری۔ویسٹ)
۱۱۔ وارڈ نمبر:۱۲۴۔ سکینہ ایوب شیخ (شیو سینا۔ ادھو) (وکھرولی)
۱۲۔ وارڈ نمبر:۱۳۴۔ مہ جبین عتیق احمد خان (ایم آئی ایم)(گھاٹکوپر)
۱۳۔ وارڈ نمبر: ۱۳۶۔محمد ضمیر قریشی(ایم آئی ایم) (دیونار)
۱۴۔وارڈنمبر: ۱۳۷۔پٹیل سمیر رمضان(ایم آئی ایم) (گوونڈی )
۱۵۔ وارڈ نمبر : ۱۳۸۔ روشن عرفان شیخ (ایم آئی ایم) ( گوونڈی)
۱۶۔ وارڈ نمبر:۱۳۹۔ شبانہ عاطف شیخ (ایم آئی ایم ) (گوونڈی)
۱۷۔وارڈ نمبر : ۱۴۳۔ شبانہ محمد فاروق قاضی(ایم آئی ایم )(چیتا کیمپ)
۱۸۔ وارڈ نمبر:۱۴۵۔خیرا لنساء اکبر حسین (ایم آئی ایم)(چیتا کیمپ )
۱۹۔ وارڈ نمبر : ۱۶۲۔ امیر نسیم خان (کانگریس) (چارکوپ)
۲۰۔ وارڈ نمبر : ۱۶۵۔ اشرف اعظمی (کانگریس)(کرلا)
۲۱۔ وارڈنمبر: ۱۶۷۔ڈاکٹر سمن ارشد اعظمی (کانگریس)(کرلا)
۲۲۔وارڈ نمبر: ۱۶۸۔ ڈاکٹر سعیدہ خان(این سی پی۔اجیت)(کرلا)
۲۳۔وارڈ نمبر :۱۷۰۔ بشریٰ ندیم کپتان ملک(این سی پی۔ اجیت )(کرلا)
۲۴۔وارڈ نمبر : ۱۷۹۔ عائشہ سفیان ونو (کانگریس)(انٹاپ ہل )
۲۵۔وارڈ نمبر :۱۸۴۔ ساجدہ بی ببو خان (کانگریس) (دھاراوی)
۲۶۔وارڈ نمبر : ۲۰۱۔ ارم ساجد احمد صدیقی (سماجوادی پارٹی)( سیوری)
۲۷۔وارڈ نمبر: ۲۱۱۔ وقار خان (کانگریس) (مدنپورہ)
۲۸۔ وارڈ نمبر : ۲۱۲۔ ابراہانی امرین شہزاد (سماجوادی پارٹی) ( آگری پاڑہ )
۲۹۔وارڈ نمبر : ۲۱۳۔ نسیمہ جاوید جنیجا (کانگریس)(ناگپاڑہ)
۳۰۔وارڈ نمبر: ۲۲۴۔ پرکر رخسانہ نورا لعلیم (کانگریس)(مینارہ مسجد)