کپتان میگ لیننگ (۷۰) اور فیبی لچفیلڈ(۶۱) کی شاندار بلے بازی کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوپی واریئرز نے سنیچر کو خواتین پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دسویں مقابلے میں ممبئی انڈینس کو۲۲؍ رن سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 11:29 AM IST | Navi Mumbai
کپتان میگ لیننگ (۷۰) اور فیبی لچفیلڈ(۶۱) کی شاندار بلے بازی کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوپی واریئرز نے سنیچر کو خواتین پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دسویں مقابلے میں ممبئی انڈینس کو۲۲؍ رن سے ہرا دیا۔
کپتان میگ لیننگ (۷۰) اور فیبی لچفیلڈ(۶۱) کی شاندار بلے بازی کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوپی واریئرز نے سنیچر کو خواتین پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دسویں مقابلے میں ممبئی انڈینس کو۲۲؍ رن سے ہرا دیا۔ ۱۸۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہ رہی اور یوپی واریئرز کے گیندبازی حملے کے سامنے۶۹؍ کے مجموعی اسکور تک اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ سجیون سجنا (۱۰)، ہیلی میتھیوز (۱۳)، نیٹ اسکیور برنٹ(۱۵)، نکولا کیری(۶) اور کپتان ہرمن پریت کور۱۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد امیلیا کیر اور امنجوت کور نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے۸۳؍رن کی شراکت ہوئی۔ ۱۹؍ ویں اوور میں شکھا پانڈے نے امنجوت کور (۲۴؍ گیندوں میں ۴۱؍ رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ممبئی انڈینس مقررہ ۲۰؍ اووروں میں ۶؍ وکٹ پر۱۶۵؍ رن ہی بنا سکی اور ۲۲؍ رن سے میچ ہار گئی۔ امیلیا کیر۲۸؍ گیندوں میں ۴۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ جی کمالنی نے ناٹ آؤٹ۹؍ رن بنائے۔ یوپی واریئرز کی جانب سے شکھا پانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرانتی گوڑ، صوفی ایکلسٹن، دیپتی شرما اور کلوئی ٹرائن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: کرسٹیانو رونالڈو کی آمدن کا نیا عالمی ریکارڈ
اس سے قبل سنیچر کو یہاں یوپی واریئرز نے ۸؍ وکٹ پر۱۸۷؍ رن کا اسکور بنایا تھا۔ ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ یوپی واریئرز کی شروعات اچھی نہ رہی اور پہلے ہی اوور میں کرن نوگیرےصفر پر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد فیبی لچفیلڈ نے میگ لیننگ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بٹورے۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۹؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ۱۳؍ویں اوور میں امنجوت کور نے فیبی لچفیلڈ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ میگ لیننگ نے۴۵؍ گیندوں میں ۱۱؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگا کر۷۰؍ رن بنائے۔ ممبئی کے گیندبازوں نے آخری دو اوورز میں بہتر گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔