ہندوستان ۳؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرےنمبر پر ہے، پاکستان۷؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 11:28 AM IST
ہندوستان ۳؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرےنمبر پر ہے، پاکستان۷؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر۔
ہندوستانی خواتین فٹسال ٹیم نے سنیچر کو نونتھابوری اسٹیڈیم میں کھیلی گئی سیف ویمنز فٹسال چمپئن شپ میں نیپال کو۱-۸؍سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔ دِیتی قانون گو نے پہلے ہاف میں (۴، ۴، ۱۳ اور۱۵ )چار گول داغ کر میچ پر ہندوستان کی مکمل گرفت قائم کر دی۔ رتیکا سنگھ نے(۲۲؍ اور۳۷؍ منٹ) دو گول کیے، جبکہ نشکا پرکاش(۸؍ ویں منٹ)اور خوشبو سروج(۲۴؍ ویں منٹ)نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ نیپال کی جانب سے واحد گول منیشا تھاپا ماگر نے۸؍ویں منٹ میں کیا۔
اس کامیابی کے بعد ہندوستان تین میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان ۷؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش ۴؍ پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف رواں ہفتے۱-۳؍کی شکست کے بعد ہندوستان نے اس میچ میں جارحانہ حکمت ِ عملی اپنائی اور مرکزی فارورڈ کھلاڑی کو حریف گول کیپر کے بالکل قریب رکھا، جس کا فوری فائدہ ہوا۔ دِیتی کانونگو، جنہیں نیپال کے گول کیپر کے قریب کھیلنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، نے دفاع کو غیرموثر بنایا اور ابتدائی لمحات میں ہی گول کر کے برتری دلائی۔
یہ بھی پڑھئے: سیمی فائنل میں سنر اور جوکووچ کا مقابلہ متوقع
چوتھے منٹ میں دِیتی نے آریا مور کی شاٹ پر بیک ہیل کے ذریعے گول کر کے ہندوستان کو سبقت دلائی۔ چند ہی لمحوں بعد ایک بار پھر دِیتی نے رتیکا سنگھ کی طویل فاصلے سے آنے والی شاٹ کو سرکل کے اندر سے ڈیفلیکٹ کر کے دوسرا گول کر دیا۔ ابتدائی مسلسل حملے کے بعد نیپال سنبھل نہ سکا، سوائے چند جوابی حملوں کے جنہیں ہندوستانی دفاع نے ناکام بنا دیا۔
نشکا پرکاش نے وسط سے پیش قدمی کرتے ہوئے سونالی منڈل کے ساتھ دفاع کو توڑتے ہوئے جال میں گیند پہنچا دی۔ نیپال کی منیشا تھاپا ماگر نے ایسی شاٹ لگائی جو ہندوستانی گول کیپر ایشوریہ اروموگم کو چکمہ دے گئی، تاہم چند ہی لمحوں بعد ایشوریہ نے شاندار دفاع کر کے اپنی کمی پوری کر دی۔ اس کے بعد ایک بار پھر میچ کا پلڑا ہندوستان کے حق میں جھک گیا۔ ۱۳؍ویں منٹ میں رتیکا سنگھ نے نیپال کے گول کے سامنے دِیتی کو تیز اور نیچی پاس دی جس پر انہوں نے ایک ٹچ میں گیند جال میں پہنچا دی۔ پورے میچ میں نے ہندوستانی ٹیم نیپال پر حاوی نظر آئی۔