• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ مجھے چور کی طرح دکھاتاہے: سمیر وانکھیڈے نے بیڈز آف بالی ووڈ کے تعلق سے کہا

Updated: November 18, 2025, 8:01 PM IST | New Delhi

سمیر وانکھیڑے نے عدالت میں آرین خان کی ویب سیریز کے بارے میں کہا اور عدالت نے بھی اس میں جانبداری کو تسلیم کیا۔آرین خان نے نیٹ فلکس سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ سے اپنی ہدایتکاری کی شروعات کی تھی۔

Aryan Khan And Sameer Wankhede.Photo:INN
سمیر وانکھیڈے اور آرین خان۔ تصویر:آئی این این

 سمیر وانکھیڑے نے عدالت میں آرین خان کی ویب سیریز کے بارے میں کہا اور عدالت نے بھی اس میں جانبداری کو تسلیم کیا۔آرین خان نے نیٹ فلکس سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ سے اپنی ہدایتکاری کی شروعات کی تھی، جس کے خلاف سمیر وانکھیڈے نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے اس شو کو طنزیہ لیکن متعصبانہ قرار دیا۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے نیٹ فلکس سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ سے ہدایتکاری میں قدم رکھا  تاہم ان کے آغازنے بھی تنازع کو جنم دیا۔ جب آرین خان منشیات کے ایک معاملے میں پھنس گئے تھے، اس وقت ان کا سامنا این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڈے سے ہوا تھا۔ اس سیریز کے بعد دونوں ایک بار پھر ٹکرا گئے ہیں۔ افسر نے ایک منظر پر ریڈ چلیز، نیٹ فلکس اور فلمسازوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نے ان کی شبیہ کو مسمار کیا ہے۔ اب، ان درخواست کی سماعت کے دوران، عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ یہ شو واقعی ایک طنز تھا، لیکن  ان کی  بدنامی بھی کی۔

یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے:جیمس اینڈرسن

سمیر وانکھیڑے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے تسلیم کیا کہ شو میں دکھایا گیا حصہ طنزیہ تھا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر جانبدارانہ نہیں ہے۔ ریڈ چلیز کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ کول نے دلیل دی کہ ’’ہمیں ایسا کرنے کا حق ہے۔  اس سیریز کے کردار حقیقی لوگوں سے متاثر ہیں۔ کل کوئی پروڈیوسر یا پاپرازی آئے گا اور کہے گا کہ آپ نے کسی ایسے شخص کو استعمال کیا ہے جو میرے جیسا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلمساز، اداکار سیٹ پر انگریزی استعمال کرتے ہیں:ہما قریشی

آریان خان کی دلیل
آرین خان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے یہاں تک کہ آر کے لکشمن کی مثال بھی دی۔ انہوں نے کہاکہ لکشمن نے تو وزیر اعظم پر  طنزکیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آر کے لکشمن میں کوئی تعصب نہیں ہے  جبکہ  بیڈز آف بالی ووڈ  میں تعصب صاف نظر آتا ہے۔
چور کی طرح دکھاتا ہے
پیر کو دہلی ہائی کورٹ میں عرضی کی سماعت کے دوران وانکھیڈے کے وکیل نے الزام لگایا کہ شو کے نشر ہونے کے بعد عوامی طور پر ان کا مذاق اڑایا گیا۔ انہوں نے کمال آر خان کے ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا۔ وانکھیڈے کے وکیل نے کہا کہ ’’اس شو نے لوگوں کو باور کرایا ہے کہ میرے پاس کوئی صداقت نہیں ہے، ایک چور، اور کیا ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK