Inquilab Logo

پردے کے پیچھے کام کرنے والوں کو فراموش کردیا جاتا ہے : نصیر الدین شاہ

Updated: July 27, 2023, 4:45 PM IST | Mumbai

مایہ ناز اداکار نے ممبئی میں منعقد ہ ایک تقریب میں کہا کہ ’’ لوگوں کوتفریح فراہم کرنے والے افراد اپنی پوری زندگی تاریک کمروں میں گزار دیتے ہیں۔ فلم انڈسڑی ان کی شراکت داری کو فراموش کردیتی ہے ‘‘

Naseeruddin Shah. Photo : INN
نصیر الدین شاہ۔ تصویر : آئی این این

نظیر الدین شاہ نے۳؍ پروجیکشنٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جو افرادلوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنی پوری زندگی تاریک کمروں میں گزار دیتے ہیں۔ فلم انڈسٹری ان کی شراکت داری کو فراموش کر دیتی ہے جبکہ ان کے کام کوسراہا جانا چاہئے۔‘‘انہوںنے انڈسٹری کے کڑوے سچ کو نشانہ بنایا جو اکثر پردے کے پیچھے ہونےوالے کاموں کونہیں پہچانتے۔
 واضح رہے کہ انہوںنے اپنے خیالات کا اظہار بدھ کی شام فلم ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیاتھا۔ انہوںنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی جہاں کمال امروہی کی ۱۹۴۹ء کی فلم’ محل‘ کی بھی نمائش کی گئی۔تقریب میں ایف ایچ ایف نے رائے پور کے پروجیکنسٹ لکھان لال یادو، این ایف اے آئی سے پی اے سلام اور ممبئی ریگل سنیما کے محمد اسلم مقیہہ کی خدمت میں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور ۵۰؍ ہزار روپے پیش کئے۔ ایوارڈپیش کئے جانے کے بعد نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ’’میںایف ایچ ایف کے بانی شیویندر دونگارپور اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوںایسے افراد کو پہچانا۔میںیہاں بطور ناظرین موجود ہوں۔میں خوش ہوںکہ مجھے ان افراد سے ملاقات کاموقع ملا۔ فلم انڈسٹری میںاہم افراداورتکنیکی ماہرین کی جدوجہد اور شراکت داری کو اہمیت نہیںدی جاتی۔ فلم انڈسٹری کا  سب سےکڑوا سچ یہ ہے کہ ایسے افراد جو فلم کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں (جیسے لائٹ مین وغیرہ )ان کی جدوجہد کو فراموش کیا جاتا ہے اور ان کی تنخواد بھی کچھ زیادہ نہیںہوتی۔ یہ حیوانو ں کا مزاج ہے ۔ فلم کی ریلیز کے بعد بھی یہ چیز برقرار رہتی ہے ۔ مثال کے طور پر اگر فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس کے تقسیم کار اور نمائش کنندگان منافع کا زیادہ حصہ اپنے پاس رکھ لیتے ہیںلیکن جو اس کامیابی کے حصول میں اتنی محنت کرتے ہیں ان کی قدرکوئی نہیں کرتا۔یہاں تک کہ انہیں اعزاز بھی تفویض نہیںکیاجاتا۔‘‘ واضح رہےکہ یہ تقریب مدھوبالا اور اشوک کمار کی فلم محل کی نمائش کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK