Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج کے دوران ہزاروں پروازیں اور عازمین کو سہولیات میسر

Updated: April 23, 2026, 3:01 PM IST | Makkah

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن حج سیزن ۲۰۲۶ء کے لیے جامع پروگرام پرعمل درآمد کر رہی ہے، جس کا مقصد عازمین کی مملکت آمد سے اور روانگی تک تمام امور کا احاطہ کرنا ہے۔

Hajj 2026.Photo:INN
حج ۲۰۲۶ء:تصویر:آئی این این

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن حج سیزن ۲۰۲۶ء کے لیے جامع پروگرام پرعمل درآمد کر رہی ہے، جس کا مقصد عازمین کی مملکت آمد سے اور روانگی تک تمام امور کا احاطہ کرنا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں حج سیزن کے لیے ۱ء۳؍ ملین مسافروں کی آمد و رفت کا جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت ۱۲؍ ہزار سے زائد شیڈول اور چارٹر پروازیں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں مملکت کے چھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس جن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ینبع کے شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے آپریٹ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کیا کارتک آرین اور سری لیلا کی رومانوی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی؟

ایوی ایشن نے جامع حج سروسیز کے تحت متعدد اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا، جن میں المسار الممیز (مثالی ٹریک) سرفہرست ہے، جس کے تحت حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور فضائی کمپنیوں میں ربط قائم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ شیڈول کی پابندی کریں۔ ایوی ایشن نے جائزہ ملتزم (پابندی ایوارڈ) کے عنوان سے اقدام کا اعلان کیا، عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے والے آپریشنل اداروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ کے نتیجے میں جرمنی میں ۲؍ لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں: رپورٹ


ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے لیے کئی سروسیز جاری کی ہیں۔ مسافر بلا حقیبہ (مسافر بغیر سامان) کے عنوان سے جاری سروس گزشتہ حج سیزن میں کامیاب رہی، ۴ء۲؍ملین مسافروں کا سامان مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں ان کی عمارتوں میں پہنچایا گیا۔ اس سال بھی ۷؍ ہزار پروازوں کے۸ء۳؍ ملین مسافروں کو یہ سروس فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کو ایئرپورٹس پر سامان کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ایوی ایشن کی جانب سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معمر اور بیمار افراد کے لیے النقل المھیا کے عنوان سے سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے وژن۲۰۳۰ء کے اہداف کو مقدم رکھتے ہوئے ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ضیوف الرحمان کیلئے  ہر ممکن سہولت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK