۱۳؍ اگست تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ٹورازم سے وابستہ افراد کے شریک ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai
۱۳؍ اگست تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ٹورازم سے وابستہ افراد کے شریک ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
ممبئی کے جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں سہ روزہ ٹراویل ٹریڈ فیئر ۲۰۲۵ء کا آغاز پیر سے ہوگیا ہے۔ اس تجارتی ملے کا افتتاح راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے کیا۔یہ تجارتی میلے ۱۱؍تا ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء تک جاری رہے گا اور اس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ٹورازم سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔
پیر سے شروع ہونے والے اس میلے میں ۵۰۰؍ سے زائد ٹورازم بورڈس، ہوٹلس، ایئرلائنس اور سیروسیاحت کی صنعت سے وابستہ اداروں نے شرکت کی ہے۔ ٹراویل ٹریڈ میلے میں ۱۰؍ہزار سے زائد پیشہ ورانہ افراد ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور وہ بی ٹو بی کاروبار کی گفتگو کریں گے۔ سیر وسیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اوراب تہواروں کے موسم سے قبل اس میلے کے ذریعہ صارفین کو متوجہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دیا کماری کے علاوہ اس ٹریڈ فیئر میں مہاراشٹر کے وزیر سیاحت شمبھوراج دیسائی نےبھی شرکت کی تھی۔
سیرو سیاحت کی صنعت میں زبردست ترقی ہوئی ہے اس کا اندازہ گزشتہ برس ممبئی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والوں کی تعداد سے لگایا جاسکتاہے۔ گزشتہ سال ۵۴ء۸؍ ملین مسافروں نے ممبئی کے ہوائی اڈے سے سفر کیا تھا۔ ۲۰۱۹ء کے بعد یہ ایک سال میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس میں ۱۹ء۴۱؍ فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ٹریڈ فیئر کی منعقد کرنے والے ادارے فیئر فیسٹ میڈیا کے سی ای او چیئر مین سنجیو اگروال نے کہاکہ ۶؍ سال کے بعد ہم نے ممبئی میں ٹراویل ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا ہے۔ دیوالی کے سیزن سے قبل یہ ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سبھی لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انڈسٹری کو اس ٹریڈ فیئر سے فائدہ ہو۔