Inquilab Logo

ہبلی : تین کشمیری طلبا گرفتار، پاکستان حامی نعرہ بازی کا الزام

Updated: February 17, 2020, 12:46 PM IST | Agency | Hubli

ہبلی کرناٹک میں تین کشمیری طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کر نے کے الزام میں ان طالب علموں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ طالب ، عامر اور باسط نامی طالب علم کرناٹک کے ،کے ایل ای انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔

پاکستانی جھنڈا۔ تصویر : آئی این این
پاکستانی جھنڈا۔ تصویر : آئی این این

 ہبلی : ہبلی کرناٹک میں تین کشمیری طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کر نے کے الزام میں ان طالب علموں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ طالب ، عامر اور باسط نامی طالب علم کرناٹک کے ،کے ایل ای انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ۱۴؍ فروری کا ہے جب پورا ملک پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کر رہا تھا ۔ فوری کارروائی کرتے ہو ئے ہبلی پولیس نے تین طالب علموں کو گرفتار کیا۔ویڈیو میں باسط نامی نوجوان کشمیری زبان میں کہہ رہا ہے کہ میرا تعلق سوپور علاقہ سے ہے اور میرے ساتھ میرے دوست عامر اور طالب ہیں ۔ ہم ٹھیک ہیں اور انشااللہ آپ بھی وہاں ٹھیک ہو ں گے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ الفاظ بولتے ہی انہوں نے پاکستان کی تعریف شروع  کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود تینوں نوجوانوں کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ انہوں نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پاکستانی آرمی کا تھیم سانگ بھی گایا۔ ہبلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ان طالب علموں پر ملک سے بغاوت کا الزام لگایا جا چکا ہے  اور ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران کالج انتظامیہ نے تینوں طالب علموں کو معطل بھی کر دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK