Inquilab Logo

ممبئی اور مضافات میں گھن گرج کے ساتھ بارش

Updated: October 15, 2022, 11:17 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

نشیبی علاقوں میںپانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک متاثر، محکمہ موسمیات کا اتوار کیلئے یلو الرٹ

A scene of rain in Bandra (Photo: Iqbal)
باندرہ میں بارش کا ایک منظر( تصویر: انقلاب)

:  جمعہ کو دن بھر مطلع آبر آلود رہنے کےبعد ممبئی اور مضافات میں شام کے وقت گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔اچانک  بارش کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ اس دوران  شہر کےمتعد د نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا  جس سے  ٹریفک  بھی متاثر ہوئی اور اور شہریوں کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔  البتہ بارش کم ہونے پر پانی کی نکاسی ہو گئی۔ شہر سےزیادہ بارش مضافاتی علاقوں میںدرج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی یلو الرٹ جاری کیا ہے اور اندیشہ ظاہر کیا ہےکہ اس روز بھی گھن گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کہاں کتنی بارش ہوئی
 برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)  کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق جمعہ کو ممبئی میں شام ۶؍ بجے سےشام ۷؍ بجے کے درمیان گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس ایک گھنٹےمیں شہر میں اوسطاً ۸ء۲۳؍ ملی میٹر ، مغربی مضافات میں ۱۹ء۷۲؍ ملی میٹر اور مشرقی مضافات میں ۲۷ء۶۶؍  ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔البتہ تھانے میں ۵؍ تا ساڑھے ۷؍  بجے ۴۰ء۶۴؍ ملی میٹر بارش ہوئی۔
وکھرولی میں سب سے زیادہ بارش
  اطلاع کے مطابق جمعہ کو ممبئی میں سب سے زیادہ بارش وکھرولی میں درج کی گئی ۔ وکھرولی( ویسٹ )میں  بلڈنگ پرپوزل آفس میں سب زیادہ ۶۱ء۹۸؍ ملی میٹر بارش ہوئی  ۔ یہاں ایک گھنٹے میں (شام ۶؍ یا ۷؍ بجے)  ۵۸ء۴۲؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے ۔ اس کےعلاو ہ وکھرولی فائر اسٹیشن پر ۵۱ء۰۵؍ ملی میٹر اور گھاٹکوپر ( این)  وارڈ  آفس میں ۴۷ء۲۳؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
نم اور خشک ہوائیں ملنے سے بارش ہوئی
 ممبئی میں گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ دریافت کرنے پر ممبئی کے محکمہ موسمیات کی افسرسشما نائرنے بتایاکہ’’فضا میں مشرقی سمت میں ہوا کا کم دباؤ کا حلقہ بن گیا ہے  اور  اسی لئے مطلع آبر آلود ہے ۔ اس دوران نم اور خشک ہواؤئیں ایک دوسرے سے ٹکراتی ہیں جس کے سبب بجلی کڑکتی ہے اور بارش ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK