Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ایم سی، بی جے پی ٹکراؤ: الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور ۳؍ افسران کو معطل کیا

Updated: April 05, 2026, 12:19 PM IST | Mumbai

مگر انتخابی افسر کے خلاف بی جے پی لیڈر کے ساتھ ساز باز کی شکایت نظر انداز۔

Mamata Banerjee addressing an election rally in Malda. Photo: INN
ممتا بنرجی مالدہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال کے علاقے بھوانی پور میں  بی جے پی  کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری کی نامزدگی کے دوران ہونے زعفرانی پارٹی اور ٹی ایم سی کے کارکنوں کے درمیان ٹکراؤ کے معاملے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی پر ۴؍ پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس روڈ شو میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی شریک تھے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ بھوانی پور میں ہی ٹی ایم سی نے انتخابی افسر پر شوبھندو ادھیکاری کےساتھ ساز باز کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے جسے کمیشن نے نظر انداز کردیا ہے۔ 

کمیشن نے جمعرات کے روز پیش آنے والے ٹکراؤ کے واقعے کو امن و امان کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی اور محکمہ جاتی  انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ معطل کیے گئے افسران میں سدھارتھ دتہ،  (ڈی سی پی) ، پرینکر چکرورتی ( انچارج افسر، علی پور تھانہ)، چندی چرن بندو پادھیائے اور سارجنٹ سوربھ چٹو پادھیائے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’آپ‘ سے اختلاف کے بعد راگھو چڈھا کے سیاسی مستقبل پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم

چیف سکریٹری دشینت ناریالہ کو بھیجے گئے خط میں کمیشن نے ان افسران کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کی جگہ نئے افسران تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں، کمیشن نے اتوار کی صبح۱۱؍ بجے تک تعمیلی رپورٹ طلب کی ہے۔   ذرائع کے مطابق، صورتحال سنبھالنے میں کوتاہی پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ریاست کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور کولکاتا  کے  پولیس کمشنر اجے نند کی سخت سرزنش کی۔ اس واقعے کے سلسلے میں کالی گھاٹ اور علی پور تھانوں میں تین الگ الگ شکایات درج کی گئی ہیں جن کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ان میں سے دو ایف آئی آرز پولیس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے درج کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK