Inquilab Logo

ٹی ایم سی ایم پی ڈیرک اوبرائن سرمائی اجلاس کیلئے راجیہ سبھا سے معطل

Updated: December 14, 2023, 2:00 PM IST | New Delhi

آج ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمان ڈیرک او برائن کو راجیہ سبھا کے اسپیکر جگدیپ دھنکر نے پارلیمنٹ سیکوریٹی معاملے پر وارننگ دینے کے بعد بھی احتجاج کرنے کی وجہ سے پورے سرمائی اجلاس کیلئے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا ہے۔ ڈیرک اوبرائن اور دیگر ممبران پارلیمان نے سیکوریٹی معاملے پر راجیہ سبھا میں گفتگو اورجواب دینے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی کی مانگ کی تھی۔

Derek O`Brien has been suspended from the Rajya Sabha. Photo: PTI
ڈیرک او برائن کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمان ڈیرک او برائن کو آج راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران اپنے ’’سرکش رویے‘‘ کی بنیاد پر پورے سرمائی اجلاس کیلئے راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرک او برائن نے پارلیمنٹ سیکوریٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں گفتگو کی مانگ کی تھی۔ بحث کے دوران راجیہ سبھا کے اسپیکر جگدیپ دھنکر نے ڈیرک اوبرائن کو سختی سے فوری طور پرراجیہ سبھا سے باہر جانے کا حکم دیا۔ جگدیپ دھنکرنے اس حوالے سے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ایم پی ڈیرک او برائن کو راجیہ سبھا سے فوری طور پر باہر جانے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئر کی نافرمانی کریں گے اور قوانین کا احترام نہیں کریں گے۔ یہ شدید بدتمیزی اور شرمناک حرکت ہے۔
وارننگ کے باجود بھی ڈیرک او برائن اور دیگر اپوزیشن ممبران پارلیمان نے احتجاج جاری رکھا اور کل کے واقعے کا جواب دینے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی لیکن اس سے پہلے دھنکر نے ممبران پارلیمان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ میں ہونے والے سیکوریٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں اعلیٰ سطحی تفتیشی کا آغاز ہو چکا ہے اور پولیس کیس بھی درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکوریٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پرگفتگو کرنے کیلئے سینئر لیڈران سے ملاقات کی تھی ۔ خیال رہے کہ بدھ کو جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تب مودی پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے کیونکہ وہ بی جے پی کے ۲؍ وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے میں ۶؍ افراد ملوث تھے۔۴؍ افراد جو پارلیمنٹ کے اندر موجود تھے ان کی شناخت ساگر شرما، ڈی منورجن ، نیلم دیوی اور امول شندے کے طور پر کی گئی ہےجبکہ گرگاؤں کے ایک آدمی کی شناخت وکی شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ چھٹے شخص کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK