• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیارہویں جماعت میں داخلے کےرجسٹریشن کا آج آخری دن

Updated: June 05, 2025, 5:15 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

داخلہ کے پہلے رائونڈ کیلئے طلبہ دوپہر ۲؍بجے درخواست دے سکتےہیں، متعلقہ ویب سائٹ میں تکنیکی دشواریاں برقرار، ۱۷؍ہزار میں سے ۱۵؍ہزارشکایتوںکا ازالہ کیاگیا

Students registering online at a cyber cafe.
ایک سائبر کیفے میں طلبہ آن لائن رجسٹریشن کرتے ہوئے۔(تصویر:انقلاب)

 ۱۱؍ویں داخلے کےپہلے رائونڈ میں رجسٹریشن کا عمل آج ( جمعرات ) دوپہر ۲؍بجے ختم ہوجائے گا۔بدھ کی دوپہرتک ۱۲؍لاکھ ۸؍ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروایاہے۔ رجسٹریشن سےمتعلق موصول ہونے والی ۱۷؍ہزار میں سے ۱۵؍ہزارشکایتوںکو حل کردیاگیا ہے جبکہ رجسٹریشن کےعمل میں آنےوالی تکنیکی دقتوںکی شکایت ہنوز برقرار ہے۔حیر ت کی بات ہےکہ رجسٹریشن کاعمل ختم ہونےمیں صرف ایک دن باقی ہے ، اس کےباوجود متعددطلبہ اور ان کے سرپرستوںکو اس کاعلم نہیں ہے کہ انہیں داخلہ کیلئے رجسٹریشن کرواناہے ۔ اس لاعلمی کی وجہ سے بھی سیکڑوں طلبہ کے رجسٹریشن نہ کرواپانےکا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔
 واضح رہےکہ تعلیمی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کیلئے ۱۱؍ ویں میں داخلے کے آن لائن درخواست دینے کاعمل جاری ہےلیکن اس میں آنےوالی تکنیکی دشواریوں کا سلسلہ ختم نہیں ہواہے۔جس کی وجہ سے فارم پُرکرنےمیں غلطیاں ہورہی ہیں۔اس وجہ سے محکمہ تعلیم کو۱۷؍ہزار شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ۱۵؍ ہزار شکایتیںدور کردی گئی ہیں جبکہ ۲؍ہزار شکایتیں حل کرناباقی ہیں۔ان میں ممبئی کی ۹۲؍ شکایات ہیں، جن میں سے ۸۵؍فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے بقیہ ۱۵؍ فیصد شکایات میں اوپی ٹی نہ ملنے، ریپیٹر طالب علموں کو فریشر اور فریشر کو ریپیٹر کے طور پر رجسٹر کرنے اورمختلف نام اور تعلیمی سال لیکن ایک ہی سیٹ نمبر وغیرہ جیسی شکایات شامل ہیں۔
 وروشالی زگڑے نامی ایک سرپرست نے بتایاکہ ’’ اگرچہ دو طالب علموں کی سیٹ نمبر ایک ہے لیکن سال مختلف ہیںجس کی وجہ سے رجسٹریشن میں مسئلہ درپیش ہے۔ میں نے اس کی شکایت ممبئی ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر میں ہیلپ سینٹر سے کی ہے ۔وہاں سے شکایت دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔‘‘
 بھائونا کلکرنی نامی ایک خاتون نے کہاکہ ’’ میرابیٹافریشر ہے لیکن گزشتہ سال کے ایک ریپیٹر طالب علم اورمیرے بیٹے کاسیٹ نمبر ایک ہےجبکہ سال مختلف ہے ،میرے بیٹے نے رجسٹریشن نہیں کروایاہے اس کےباوجود متعلقہ پورٹل کہہ رہاہےکےوہ رجسٹرڈ ہے۔ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
 ایک طالب علم کےمطابق ’’دسویں جماعت میں میرے ۴۶۹؍نمبرات ہیں اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں ۳؍مارکس ہیں لیکن آن لائن ڈیجیٹل سسٹم میں یہ نظر نہیں آرہاہے جس کی وجہ سے داخلے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے،متعلقہ سافٹ ویئر سسٹم کو درست کرنےکی ضرورت ہے۔‘‘
 ناگپاڑہ پرواقع سیم کمپیوٹر کے مالک اشفاق انصاری نے بتایاکہ ’’ رجسٹریشن کا عمل تکنیکی دشواریوںاو ررکاوٹ کے ساتھ کسی طرح جاری ہے۔ جمعرات کو دوپہر ۲؍بجے تک رجسٹریشن کرو ایاجاسکتاہے ، اس لئے بدھ کو رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کی بھیڑ رہی ۔ ان میں وہ طلبہ بھی شامل رہے جنہیں رجسٹریشن کے عمل کےجاری ہونے کاسرے سےعلم ہی نہیں تھا۔حیرت کی بات ہےکہ بدھ کو ہمارے سینٹر پر کم وبیش ۱۵؍ ایسے طلبہ اور ان کے والدین آئے جنہوں نے بتایاکہ انہیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کاعمل جاری ہے ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK