• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : ہائیٹ بیریئر نہ ہونےسے ٹریفک جام اور پائپ لائن کو خطرہ

Updated: December 13, 2025, 12:54 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہر اور اس کے مضافات میں ٹریفک جام روز بہ روز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والا پائپ لائن روڈ، جسے حال ہی میں کَنکریٹ کا کیا گیا ہے، مقامی شہریوں کیلئے ایک اہم متبادل راستہ بن چکا ہے۔

The pipeline is at risk from vehicle traffic. Picture: INN
گاڑیوں کی آمد و رفت سے پائپ لائن کو خطرہ لاحق ہے۔ تصویر:آئی این این
شہر اور اس کے مضافات میں ٹریفک جام روز بہ روز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والا پائپ لائن روڈ، جسے حال ہی میں کَنکریٹ کا کیا گیا ہے، مقامی شہریوں کیلئے ایک اہم متبادل راستہ بن چکا ہے۔ دو پہیہ گاڑیوں اور نجی کاروں کیلئے یہ راستہ آسان اور تیز رفتار سفر کا ذریعہ ہے مگر اب اسی سڑک پر ٹریفک جام کی نئی پریشانی کھڑی ہو گئی ہے۔
واضح ہوکہ کالہیر سے وَلپاڑا ہوتے ہوئے تڈالی ٹیمگھر تک یہ روڈ بنیادی طور پر پائپ لائن کی حفاظت اور اس کی دیکھ بھال کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ لیکن شہر اور دیہی علاقوں کے مسافر گزشتہ کئی برسوں سے اسے تھانے کی طرف جانے کیلئے کم بھیڑ والا راستہ سمجھ کر استعمال کرتے رہے ہیں۔ سڑک کی خرابی کے دوران گودام علاقوں کے بھاری وہیکل بھی یہاں کا رخ کرنے لگے تھے، جس کے بعد مقامی لوگوں کے مطالبے پر بی ایم سی نے سڑک کو کنکریٹ سے تعمیر کیا۔
سڑک بہتر ہوتے ہی اس پر گاڑیوں کی رفتار اور تعداد دونوں بڑھ گئیں، جس سے پرانے انجور پھاٹا کشیلی اور بائی پاس روٹ کے مقابلے پائپ لائن روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔بھاری گاڑیوں کو روکنے کیلئے کالہیر، گُندوالی، پُورنا اور وَل گاؤں میں ہائیٹ بیریئر نصب کئے گئے ہیں، تاہم وَلپاڑا سے تڈالی تک کی اہم پٹی پر ہائیٹ بیریئر کا جان بوجھ کر نہ لگایا جانا شہریوں کے شدید اعتراض کا سبب بن رہا ہے۔
اس حصے میں بھاری گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت نہ صرف ٹریفک جام کا باعث بن رہی ہے بلکہ پائپ لائن کی حفاظت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے۔مقامی شہریوں  نے مذکورہ مقامات پر ہائیٹ بیریئر فوری طور پر نصب کرنے کا مطالبہ کیا  ہےجس سے بھاری گاڑیوںکی آمد و رفت کو روکا جا سکے  اور ہلکی گاڑیاں باآسانی اس راستے سے گزر سکے، جس سے دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے جلد از جلد کارروائی کرنے اور پائپ لائن روڈ کو محفوظ و قابلِ استعمال بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK