بائیں محاذ کے کئی سینئرلیڈروں نے بھی جنتر منتر پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وزیرتعلیم کے استعفیٰ کے مطالبہ کی تائید
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 8:26 AM IST | New Delhi
بائیں محاذ کے کئی سینئرلیڈروں نے بھی جنتر منتر پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وزیرتعلیم کے استعفیٰ کے مطالبہ کی تائید
جنتر منتر پر پرچہ لیک اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو سنیچر کو ۲۲؍ دن اور سماجی کارکن سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کو۱۴؍دن ہوگئے۔ سنیچر کو اداکار پرکاش راج بھی جنتر منتر پہنچے اور تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کے علاوہ جنوبی ہند کی معروف گلوکارہ چنمئی سری پدا نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ سونم وانگ چک سے اظہار یکجہتی کی اور ان کی بھوک ہڑتال پر توجہ نہ دینے پر مودی سرکار پر برہمی کا اظہار کیا۔ جنتر منتر میں احتجاج میں شرکت کےبعد پرکاش راج نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایکس پوسٹ کیا ہے کہ ’’میں جنتر منتر پر اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارکیلئےموجود ہوں۔‘‘ اس بیچ بائیں محاذ کے کئی لیڈر جن میں کیرالا کے سابق وزیر مالیات تھامس آئیزیک اور ترپورہ کے اپوزیشن لیڈر جتندر چودھری شامل ہیں، نے جنتر منتر پہنچ کر احتجاج میں شرکت کی۔ اس بیچ گاندھی سے موازنہ پر وانگ چک نے کہا ہے کہ وہ نہ تو’’اکیسویں صدی کے گاندھی‘‘ ہیں اور نہ ہی کوئی ہیرو، بلکہ صرف ایک عام شہری