Inquilab Logo

پاکستان میں طوفانی بارش، سڑکیں زیرآب، بجلی گرنے سے۱۰؍ اموات

Updated: June 27, 2023, 11:10 AM IST | Islamabad

چھ افراد زخمی ، قریبی اسپتال منتقل ،بجلی گرنے سے متعدد مکانات منہدم ، تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Rickshaw drivers are passing through the flooded road. (AP/PTI)
سیلاب زدہ سڑک سے رکشاڈرائیور گزرر ہےہیں۔ ( اے پی / پی ٹی آئی )

پاکستان میں طوفانی بارش  ہوئی  ہے ۔ اس دوران  جابجا سڑکیں زیرآب ہیں ۔ دریںا ثناء    بجلی گرنے سے۱۰؍ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ۶؍ا فراد زخمی ہوگئے۔  
  میڈیارپورٹس کے مطابق  مشرقی پنجاب صوبے کے کچھ حصوں میں بجلی گرنے سے کم از کم ۱۰؍افراد ہلاک اور۶؍افراد زخمی ہو گئے۔راحت اور بچاؤ حکام نے یہ اطلاع دی۔ریاستی حکومت کے زیر انتظام بچاؤ ’آرگنائزیشن ریسکیو۱۱۲۲‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹے کے دوران صوبے کے شیخوپورہ اور نارووال اضلاع میں متعدد مقامات  بجلی گری جہاں شدید بارش کے بعد بجلی گرنے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ اسی دوران لاہور کی  سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔ 
  پاکستان بھر میں۳۰؍ جون تک پری مانسون بارش متوقع  ہے، اس دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔اس بارے میں پاکستان کی وزیر  برائےموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے   اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا،’’محکمہ موسمیات کی  ہدایت کے مطابق پیر(۲۶؍ جون)  سے  جمعہ (۳۰؍ جون) تک ملک بھر میں پری مانسون بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے  ۔ ۲۵؍ سے۳۰؍ جون کے درمیان اسلام آباد اورراولپنڈی  کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں۲۵؍ جون سے۲۹؍ جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک  کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شدید بارش کی صورت میں شہری علاقوں کے نشیبی علاقوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK