پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں تین نوجوان کھلاڑی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2026, 9:17 PM IST | Dhaka
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں تین نوجوان کھلاڑی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں تین نوجوان کھلاڑی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی نظریں مستقبل اور اگلے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مرکوز ہیں۔
شاہین آفریدی نے واضح کیا کہ اس سیریز میں کسی بھی سینئر کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا، بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے جس کے تحت نئے خون کو آزمایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ٹیم کی مضبوطی کا سبب بنیں گے اور اس سیریز کا مقصد ورلڈ کپ کے لیے ایک بہترین اور متوازن کمبی نیشن تیار کرنا ہے۔
کپتان کے مطابق، بنگلہ دیش کے خلاف آغاز کرنے والے خوش نصیب کھلاڑیوں میں معاذ صداقت میچ میں اوپننگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔شامل حسین ون ڈاؤن (نمبر ۳) پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔ صاحبزادہ فرحان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ تمام کھلاڑی لسٹ اے اور پاکستان شاہینز کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا پہلے سے تجربہ ہے۔
میزبان ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے تسلیم کیا کہ بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ ایک خطرناک حریف ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم پچ کی صورتحال اور ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی تاکہ حریف ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹف ٹائم دیا جا سکے۔
The prize both teams will fight for! Trophy unveiled for the Bangladesh vs Pakistan ODI Series 2026. 🏏🏆#BCB #Cricket #Bangladesh #Pakistan #ODI #Tigers pic.twitter.com/AWXOEJHu5y
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 10, 2026
پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز: بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن میں بڑی تبدیلی
پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل میزبان بنگلہ دیش نے اپنی بیٹنگ حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار بیٹر لٹن داس اب اوپننگ کے بجائے مڈل آرڈر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:انڈین ویلز: جوکووچ سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ہیڈ کوچ فل سمنز کے مطابق، لٹن داس پاکستان کے خلاف سیریز میں نمبر ۵؍پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۹ء کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب لٹن داس مڈل آرڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کوچ کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی کھلاڑی اور ٹیم دونوں کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز، ۹؍ ماہ کا انتظار ختم
لٹن داس گزشتہ ۸؍ اننگز میں دوہرے ہندسے (۱۰؍ رنز) تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے ہیں، امید ہے کہ نئی پوزیشن ان کی فارم کی واپسی کا سبب بنے گی۔ کوچ کا کہنا ہے کہ لٹن داس اسپن بولنگ کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، جو مڈل اوورز میں ٹیم کے لیے سودمند ہوگا۔ ۵۰؍اوورز تک وکٹ کیپنگ کے فوراً بعد اوپننگ کرنا مشکل ہوتا ہے، مڈل آرڈر میں انہیں آرام کا موقع ملے گا۔