• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیپال میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،۵۲؍افرادہلاک

Updated: October 07, 2025, 1:38 PM IST | Agency | Kathmandu

ایئرپورٹس بند، اگلے ۳؍ روز کیلئے تمام سڑکیں بلاک، عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل، کٹھمنڈو آنے جانے پر پابندی

A man walks out of a flooded area in Nepal. Photo: INN
نیپال کےسیلاب زدہ علاقے سے ایک شخص نکل رہا ہے۔ تصویر: آئی این این
 نیپال میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا، سیلاب کے باعث ۵۲؍ افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بارش کے بعد انتظامیہ نے اگلے ۳؍ روز کے لئے تمام سڑکوں کو بند کردیا۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں سے مسلسل بارش کی زد میں ہے جس کی وجہ سے درجنوں مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔ 
بارش کے  سبب سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ انتظامیہ نے اگلے۳؍ دن کے لئے کٹھمنڈو آنے اور جانے پر پابندی لگادی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ 
بارش کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا، تمام گھریلو پروازیں اگلے دو دنوں کے لئے معطل کر دی گئیں، کٹھمنڈو کا بین الاقوامی ایئرپورٹ بھی بند ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تمام ملکی ایئرلائنز نے موسم بہتر ہونے تک پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور اسپتالوں کے علاوہ تمام محکموں کے لئے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ 
سیلاب کے باعث ساحلی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، حکومت نے عوام سے مستعد رہنے، محفوظ مقامات پر رہنے اور گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تمام ہیلی کاپٹر کمپنیوں کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK