’پبلک سیکٹر کیپیبلیٹیز انڈیکس۲۰۲۵ء ‘ نے ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کے سلسلے میں مدینہ منورہ کی استعداد اور مضبوطی کو اجاگر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 19, 2025, 4:01 PM IST | Riyadh
’پبلک سیکٹر کیپیبلیٹیز انڈیکس۲۰۲۵ء ‘ نے ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کے سلسلے میں مدینہ منورہ کی استعداد اور مضبوطی کو اجاگر کیا ہے۔
حالات کے مطابق شہروں کی خود کو ڈھالنے اور تبدیل کرنے کے بارے میں ایک جائزہ رپورٹ میں ’پبلک سیکٹر کیپیبلیٹیز انڈیکس۲۰۲۵ء ‘ نے ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کے سلسلے میں مدینہ منورہ کی استعداد اور مضبوطی کو اجاگر کیا ہے۔ یہ رپورٹ ’یونیورٹسی کالج لندن انسٹی ٹیوٹ فار انوویشن اینڈ پبلک پرپز‘ نے ’بلومبرگ فیلنتھروپیز‘ کے ساتھ شراکت میں تیار کرنے کے بعد شائع کی ہے۔ اس مقصد کیلئے۴۵؍ شہروں میں فیلڈ ریسرچ کی گئی جس میں ۱۰۰؍ بین الاقوامی ماہرین اور حکومتی سطح پر۲۰۰؍ کے قریب اہلکاروں نے اپنی اپنی رائے بھی دی۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ شہر خود کو ڈھالنے کے طریقوں اور نئے انداز اپنانے کے لحاظ سے اونچے درجے پر شمار کیا گیا جس میں مقامی گورننس کی میکانیات اور تعمیر کو بھی نگاہ میں رکھا گیا۔ اس کی وجہ مدینے کا ’جدت پسند حکومتی ماڈل‘ ہے جس کے پیچھے مدینہ ریجنل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور ریجن کی میونسپلٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی: اسرائیل کا رفح کراسنگ نہ کھولنے کا اعلان، حماس کی شدید مذمت
یہ ماڈل شراکت داری کو فروغ دیتا ہے اور حکومت، نجی شعبے اور کمیونٹی کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے طریقوں میں اضافے کیلئے لچکدار رویہ رکھتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی قیادت نے تہیہ کر رکھا ہےکہ وہ زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ رہائشیوں اور زائرین کیلئے ان خدمات کا دائرہ وسیع اور معیاری رکھنا چاہتی ہے جس سے سعودی وژن۲۰۳۰ء کو تعاون فراہم ہوگا۔